Daily Roshni News

معروف سماجی رہنما چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی ہالینڈ آمد ،نمایاں شخصیات کا پُر تپاک استقبال۔

معروف سماجی رہنما چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی ہالینڈ آمد ،

نمایاں شخصیات کا پُر تپاک استقبال اور ان کے اعزاز میں

پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ای یو پاک فیڈریشن کے چیر مین اور معروف سماجی رہنما چوہدری پرویز اقبال لوہسر وفد کے ہمراہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد پاکستان اسلامک اینڈ کلچر  سینٹرتشریف لائے تو نمایاں سماجی شخصیات محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود، میاں عمران علی اعجاز، یاسر سعید اعوان، چوہدری اقبال، جاوید بٹ پیارے اور دیگرنے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ مختلف موضوعات پر گفتگو کا تسلسل تا دیر جاری رہا مہمان نے میزبانوں کی جانب سے عزت افزائی اور محبتوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔

Loading