Daily Roshni News

پاک افواج کی دلیرانہ جوابی کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں, پاکستان کمیونٹی ہالینڈ کی مبارکبادیں۔

پاکستان اور افواج پاکستان

ہمیشہ زندہ باد ۔۔۔!!

پاک افواج کی دلیرانہ جوابی کاروائی پر خراج تحسین

پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان کمیونٹی ہالینڈ کی مبارکبادیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل نمائندہ خصوصی) پہلگام واقع کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے شروع کر دیئے، بعد ازاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملوں کا آغاز کیا جس کےجواب میں پاکستان نے ایسے تابڑ توڑ حملے کئے کہ وہ جنگ بندی پر آ گیا۔اس بے مثال کامیابی پر ہالینڈ میں مقیم  پاکستانیوں نے پاک افواج کو زیر دست الفاظ میں خراج تحسین اور پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ پاکستانی کمیونٹی نے مودی مردود کے خلاف بھر پور نعرے بازی کے ساتھ ساتھ اس کی تصویر کو پاؤں تلے روند کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ کمیونٹی کے افراد نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد بھی دئیں ۔

Loading