Daily Roshni News

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے کسی آئین و قانونی شق کا حوالہ نہیں دیتی۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ  کیا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

Loading