Daily Roshni News

جو شخص دنیا کے بارے میں رنجیدہ ہو کر صبح کرے۔۔۔

جو شخص دنیا کے بارے میں رنجیدہ ہو کر صبح کرے تو وہ درحقیقت قضائے الہٰی سے ناراض ہے۔ اور جو صبح اُٹھتے ہی کسی نازل ہونے والی مصیبت کا شکوہ شروع کر دے تو اُس نے درحقیقت اپنے پروردگار کی شکایت کی۔ اور جو کسی دولتمند کے سامنے اُس کی دولت کی بنا پر جُھک جائے تو اُس کا دو تہائی دین برباد ہو گیا۔ اور جو شخص قرآن کی تلاوت کرے اور پھر مَر کر دوزخ میں داخل ہو تو وہ ایسے ہی لوگوں میں سے ہو گا جو اللّٰہ کی آیتوں کا مذاق اُڑاتے تھے۔ اور جس شخص کا دل دنیا کی محبت میں وارفتہ (فدا) ہو جائے تو اُس کے دل میں یہ تین چیزیں پیوست ہو جاتی ہیں،ایسا غم جو اُس سے جُدا نہیں ہوتا،ایسی حرص جو اُس کا پیچھا نہیں چھوڑتی،اور ایسی اُمید جو کبھی بَر نہیں آتی۔

.. حضرت علی ابن ابی طالبؓ

Loading