دعاؤں سے علاج
اعصابی و نفسیاتی امراض
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ دعاؤں سے علاج۔۔۔ اعصابی و نفسیاتی امراض)مٹھیاں بھینچ جاتیں ہیں، ان کے منہ سے کف نکلنے لگتا ہے، جسم اکڑ جاتا ہے اور پھر چیخ مار کر اٹھ جاتی ہیں۔ جواب : ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ صبح و شام اکیس اکیس مرتبہ سورو روم (30) کی آیت 11 تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے اپنی اہلیہ کو پلائیں۔ ان سے کہیں کہ رات سونے سے پہلے
101 مرتبہ درود خضری
صلى الله تعال على حبيبه
محمد واله وصحبه وسلم
پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔
حادثات کا خوف :
سوال: میرے بڑے بھائی پانچ وقت کے نمازی ہیں۔ تجد بھی پابندی سے پڑھتے ہیں۔ ان کا اپنا کاروبار ہے۔
کچھ عرصہ پہلے اپنی بائیک پر گھر آرہے تھے کہ انہوں نے ایک خطرناک ایکسیڈنٹ دیکھ لیا۔ اسی وقت ان کو الٹیاں اور چکر آنے لگے۔ کافی دیر بعد ہمت کر کے گھر پہنچے تو بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ اس دن کے بعد سے انہیں اپنے ساتھ حادثہ ہونے کا خوف رہنے لگا۔
یہ خوف اتنا بڑھا کہ انہوں نے بائیک چلانا ہی چھوڑ دی۔ بھائی کو سانس کا مرض بھی ہے۔ ٹریفک کے رش میں طویل سفر کے بعد دکان پہنچ کر وہ کافی دیر تک کسی کام کے قابل نہیں رہتے مگر حادثے کے خوف کے باعث وہ اپنی بائیک پر نہیں جاتے۔ جواب: اپنی بھابھی سے کہیں کہ وہ صبح شام اکتالیس مرتبه سورور عد (13) کی آیت 28، گیارہ گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کے اوپر دم کر دیں اور انہیں خوف سے نجات ملنے کی و عالما نگیں ۔ اپنے بھائی سے کہیں کہ وہ کثرت سے اسم الى یا حفیظ یاسلام کا ورد کرتے رہیں۔
خیالات کی یلغار:سوال: میری عمر پچیس سال ہے۔ کچھ عرصے سے جب میں کسی مسئلہ پر سوچنا شروع کرتا ہوں تو خیالات کی رو میں بہہ کر کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہوں۔ خیالات کی اس یلغار میں الجھ کر اب میں لینشن و ڈپریشن میں مبتلا ہوتا جارہا ہوں۔
جواب: صبح شام 101 مرتبہ اللہ تعالی کا اسم یا حمید گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر شہد پر دم کر کے پیئیں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسماء یا حی یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں۔ صبح سویرے بیدار ہو کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہو جائیں اللہ کہتے ہوئے آہستہ آہستہ سانس ناک سے اندر کھینچیں اور ھو“ کہتے ہوئے منہ سے آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔ سانس کی یہ مشق کم از کم پانچ مرتبہ دہرائیں۔
بیٹی بار بار منہ ہاتھ دھوتی ہے :
سوال: میری بیٹی میٹرک میں تھی جب سے اسے بار بار منہ ہاتھ دھونے کی عادت پڑھ گئی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ وہ مطمئن نہیں ہوتی کہ ہاتھ یا منہ اچھی طرح صاف ہو گیا ہے اس لیے اپنے اطمینان کے لیے بار بار ہاتھ منہ دھونے لگتی ہے۔
کپڑے دھونے جاتی ہے تو پانی بہاتی رہتی ہے۔ اچھی طرح کپڑے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے جب اٹھتی ہے تو اسے خیال آتا ہے کہ کپڑے ابھی ناپاک ہیں اور وہ دوبارہ کپڑے دھونے لگتی ہے۔ نہاتے ہوئے بھی اسے بار بار یہ و ہم آتا ہے کہ ابھی وہ پاک نہیں ہوئی ، گھنٹوں نہانے کے باوجود وہ مطمئن نہیں ہوتی۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ ہم بیٹی کا روحانی علاج بھی کرنا چاہتے ہیں۔
جواب صبح اور شام کے وقت اکیس اکیس مرتبه سوره آل عمران کی آیت 2 تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے بیٹی کو پلائیں۔ رات سونے سے قبل 101مرتبہ درود محضری پڑھ کر بیٹی کے اوپر دم کر دیں۔ صبح اور شام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پلائیں۔
حد سے زیادہ بولنا: سوال: میرے شوہر ایک پرائیوٹ اسکول میں آفس درک کرتے ہیں۔ یہ دو سال سے نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹری علاج سے افاقہ کی رفتار بہت ست ہے۔ پہلے مار دھاڑ ، توڑ پھوڑ کرتے تھے۔ اب یہ چیزیں تو ختم ہو گئی ہیں مگر اب بہت زیادہ بولنا شروع کر دیا ہے۔ کوئی ان سے بات کرے یانہ کرے۔ وہ بولتے رہتے ہیں۔ اکیلے بیٹے بھی کچھ نہ کچھ بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ کوئی مہمان آجائے تو بول بول کر اس کے کان کھا جاتے ہیں کہ وہ پریشان ہو جاتا ہے۔ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر کو بہت زیاد ہ بولنے سے نجات ملے۔ جواب: اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ صبح اور شام کے وقت اکیس مرتبہ سورہ لقمان (31) کی آیت 18، تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پیئیں یا آپ پڑھ کر پانی پر دم کر کے انہیں پلادیں۔
بھائی نفسیاتی ہوگیا : سوال ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ والدہ کا انتقال دس سال پہلے ہو گیا تھا ۔ والد صاحب کے انتقال کو بھی تین سال ہوگئے ہیں۔ گھر کا سارا انتظام بڑے بھائی نے اور میں نے مل کر سنبھالا ہوا ہے۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد ہمیں کئی رشتے داروں اور دوسرے لوگوں نے بہت آسرے دیئے لیکن چند ہفتوں میں ہی سب کے چہرے بدلتے ہوئے صاف نظر آنے لگے۔ طرح طرح کے مشورے بلکہ احکامات ہمیں ملنے لگے جن پر عمل کرنا ہمارے لیے ممکن نہ تھا ۔ چند لوگ ہمارے چھوٹے بہن بھائیوں
کو در خلا بھی رہے ہیں۔
کچھ عرصے سے میرے بڑے بھائی کو غصہ بہت آنے لگا ہے۔ بعض مرتبہ تو وہ غصہ میں گالیاں بھی دینے لگتے ہیں۔ ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی مارتے ہیں۔ مجھ سے بھی بات بے بات لڑنے لگتے ہیں ۔ میں ان سے بات کرنے میں کافی احتیاط کرتی ہوں لیکن اس کے باوجود وہ بحث و تکرار کرتے ہیں۔ جواب ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے بطور روحانی علاج صبح اور شام اکتالیس اکتالیس مرتبہ :
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ وَمِنْ فِتْنَتِهِ
گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے اپنے بھائی کو پلائیں۔ یہ عمل کم از کم دو ماہ تک جاری رکھیں۔ بھائی سے کہیں کہ وہ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسماء يَا حَيُّ يَأْقَیوم کا ورد کرتے رہیں۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست 2023
![]()

