Daily Roshni News

حق کے مطابق پیسے ملتے تو کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا۔

 کراچی پریس کب میں میٹ دی پریس سے خطاب خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بڑی تعداد میں عوام استقبال کیلئے آئے، پریس کلب پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہ پنجاب بھی گیا لیکن وہاں ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہوا، لاہور میں ہم جہاں کھانا کھانے جاتے تھے وہ مارکیٹ بند ہوجاتی تھی، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ دوسرے صوبے میں سیاست نہیں کرسکتا؟

ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں اب تک تو بے نظیر اور ذوالفقاربھٹو کی حکومت نظر آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ سندھ خیبرپختونخوا آئیں تو ہم عزت و تکریم دینگے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں احساس پروگرام چل رہے ہیں، لوگوں کو 20 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت مفت مل رہی ہے، وفاق سے ہمیں ہمارے حصے کے پیسے نہیں دیے جاتے، حق کے مطابق پیسے ملتے کے پی دیگر صوبوں سے زیادہ ترقی کر لیتا، صرف 17 سیٹیں لینے والے مرکزی حکومت میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سب سے سستی بجلی بنا رہا ہے اور سستی بجلی سے پورے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے، 2018 سے 2025 تک سب کو این ایف سی کا شیئر مل رہا ہے لیکن خیبرپختونخوا کو نہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ صرف ٹی ٹی پی نہیں جتنی بھی دہشتگرد تنظیمیں ہیں ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

صحافی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ وزیراعظم دہشتگردی کے مسئلے پر بات چیت کی دعوت دیں تو آپ جائیں گے؟  اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ ہاں ضرور، 100 فیصد، اس لیے جاؤں گا کہ دہشتگردی سے میرا صوبہ متاثر ہورہا ہے، صوبے میں جو ہم نے ترقیاتی کام کیےوہ سب اب ریورس ہورہا ہے، صوبے میں دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ حل یہی ہے کہ تمام جماعتیں، صوبائی، وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ایک فیصلہ کریں، سب مل کر فیصلہ کریں جس میں ہمارا بھی ان پٹ ہو تو وہ فیصلہ مؤثر ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی کے دورے پر ہیں اور ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔

Loading