Daily Roshni News

« آنسو ٹھنڈے گرم کب اور کیوں ہوتے ہیں »

« آنسو ٹھنڈے گرم کب اور کیوں ہوتے ہیں »

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خوشی کے آنسو ٹھنڈے ہوتے جبکہ غمی کے آنسو گرم ہوتے ہیں`

ایسے ہی خوشی کے آنسو میٹھے جبکہ غمی کے آنسو نمکین یا کڑوے ہوتے ہیں

اسی پر بعض علماء نے فرمایا کہ

لڑکی سے نکاح کی اجازت لینے پر آنسو آئیں تو مذکورہ طریقے سے معلوم کیا جائے گا کہ رضا ہے یا نہیں

 *خوشی کے آنسو ٹھنڈے میٹھے اور غمی کے گرم نمکین ہوں گے*

`اس کی وجہ` یہ ہے کہ خوشی میں صرف پانی آنکھوں کے ذریعہ نکلتا ہے جو کہ اصل کے اعتبار سے ٹھنڈا اور میٹھا ہوتا ہے

جبکہ غمی کی صورت میں *پانی نہیں بلکہ خون ابل کر جل کر نکلتا ہے جو کہ کڑوا اور جلا ہو گرم ہوتا ہے*

غالب نے بھی کہا

رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل

جو آنکھ سے نہ ٹپکا وہ لہو کیا ہے

ایک  بار مشکوۃ شریف کے سبق کے دروان *حضور اشرف العلماء علامہ اشرف سیالوی* رحمة الله تعالى عليه نے `خوشی و غمی میں چہرہ کِھلنے اور مرجھا جانے` کی بڑی لاجواب وجہ بیان فرمائی کہ

خوشی میں انسان کی *روح* چہرے کی جانب سے باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے اور اس زور کی وجہ سے چہرے کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے

اور غمی و خوف میں *روح* جس کا مرکز `دل` ہے ادھر سمٹ کر جاتی ہے

 یوں چہرے کا سارا خون نچوڑ کر دل کی جانب جاتا ہے

 جس کی وجہ سے چہرے کا رنگ بے رنگ ہو جاتا ہے اور پیلا پڑ جاتا ہے

> جس سے قلبی لگاؤ ہو اس کو دیکھ کر روح ادھر نکل کر جانا چاہتی ہے خون میں گردش تیز ہو جاتی ہے اسی وجہ سے پیارے شخص کو دیکھ کر طبیعت بحال ہو جاتی ہے

اور ناپسند شخص یا چیز دیکھ کر روح سمٹتی سکڑتی ہے جس کی وجہ سے طبیعت میں بوجھل پن پیدا ہوجاتا

لہذا طبیعت تازہ رکھنی ہے تو پسندیدہ لوگوں کے چہرے دیکھا کریں

`دل مرکزِ روح ہے اور روح حیات ہے اور دل ہی مرکزِ خون ہے اور جب بندہ مر جاتا ہے تو خون خشک ہو جاتا ہے`

اسی پر اردو میں کہتے ہیں فلاں کا خون خشک ہو گیا

تعجب خیز بات ہے کہ انسان کی موت سے چند لمحات پہلے جسم میں زخم کرین میں چار چھ بوتلیں خون کی نکل آئیں گی مگر جیسے ہی روح نکلتی ہے اس کے بعد خون کے چند قطرات بھی نہیں نکل پاتے

ایسا کیوں ؟

 *خون ہی روح ہے ؟*

خون کا مرکز دل اور دل ہی ہے روح کا مرکز ہے

> یہی خون کسی کی یاد میں جلتا ہے تو پانی بن کر اٹھتا ہے اسے باہر نکلنے کی جگہ نہیں ملتی مگر نظامِ قدرت ہے کہ وہ آنکھوں کے ذریعے شفاف ہو کے نکل جاتا ہے

 *بہر حال خون ہو یا آنسو ہماری روح کے اجزاء ہیں اور یہ اجزاء کسی اھل کے لیئے بہایا کریں*

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Loading