Daily Roshni News

یہ واقعی سچ ہے

یہ واقعی سچ ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت ضرارؓوالے واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد شام کے عیسائیوں نے اپنے ایک کمانڈر بولص اور اس کے بھائی بطرس کی قیادت میں مسلمانوں کے ایک چھوٹے لشکر پر حملہ کرکے کچھ مسلمان خواتین کو گرفتار کرلیا، جن میں حضرت خولہؓ بھی شامل تھیں۔گرفتار شدہ عورتیں قبائل عرب سے مقابلہ کرنے کی خوگر اورعادی تھیں۔ یہ سب عظیم اور غیرتمند خواتین آپس میں جمع ہوئیں اور حضرت خولہ بنت ازور رضی آ عنہا ؓ نے انہیں مخاطب کرکے کہا:’’حمیر کی بیٹیو! اور اے قبیلہ تبع کی یادگارو! کیا تم اس بات پر رضا مند ہو اور یہ چاہتی ہو کہ رومی کافر اور بے دین تم پر غالب آجائیں؟ تم ان کی لونڈیاں، باندیاں بن کر رہو۔ کہاں گئی تمہاری وہ شجاعت اور کیا ہوئی تمہاری وہ غیرت جس کا چرچا عرب کی لونڈیوں میں اور جس کا ذکر عربی مجلسوں میں ہوا کرتاتھا؟ افسوس میں تمہیں غیرت وحمیت سے خالی اور شجاعت وبراعت سے دور دیکھ رہی ہوں۔ میرے نزدیک اس آنے والی مصیبت سے تمہارا قتل ہوجانا بہتر اور رومیوں کی خدمت کرنے سے مرجاناافضل ہے۔‘‘یہ سن کر عفیرہ بنت عفار حمیریہؓ نے کہا:’’اے بنت ازور! تم نے ہماری شجاعت وبراعت، عقل ودانائی، بزرگی اور مرتبہ کے متعلق جو کچھ بیان کیا، وہ واقعی سچ ہے اور یہ بھی صحیح ہے کہ ہمیں گھوڑے کی سواری کی عادت ہے اور دشمن کا رات کے وقت بھی قافیہ تنگ کردینا آتا ہے۔ مگر یہ تو بتلائیے کہ جو شخص نہ گھوڑا رکھتا ہو، نہ نیزہ، اس کے پاس کوئی ہتھیار ہو نہ تلوار ، ایسا شخص کیا کرسکتاہے؟ آپ کو معلوم ہے کہ ہمیں دشمن نے اچانک گرفتار کرلیا۔ ہمارے پاس اس وقت کوئی سامان نہیں، ہم بکریوں کی طرح ادھر ادھر بھٹکتے پھر رہے ہیں۔‘‘یہ سن کر حضرت خولہ رضی آعنہا نے کہا:’’قبیلہ تبایعہ کی بیٹیو! تمہاری غفلتوں کا کچھ ٹھکانا ہے؟ خیموں کی لکڑیاں اور ستون تو موجود ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم انہیں اٹھا اٹھا کر بدبختوں پر حملہ آور ہوں۔ ممکن ہے کہ ارحم الراحمین ہماری مدد کریں اور ہم غالب آجائیں۔ ورنہ کم از کم شہید ہی ہو جائیں تاکہ یہ کلنک کا ٹیکہ تو ہماری پیشانیوں پر نہ لگنے پائے۔اس کے بعد ہر ایک عورت نے خیمہ کی ایک ایک لکڑی اٹھائی۔ حضرت خولہ بنت ازور ؓخود بھی کمر باندھ کر ایک بڑی سی لکڑی کاندھے پر رکھ کر آگے ہوئیں۔ حضرت خولہؓنے اپنی اس نسوانی فوج کو مخاطب کیا اگر تم کمزور ہوگئیں تو یاد رکھنا تمہارے سینوں کو نیزے توڑ دیں گے اور تمہاری گردنوں کو تلواریں کاٹ ڈالیں گی۔ تمہاری کھوپڑیاں اڑ جائیں گی اور تم سب یہیں ڈھیر ہو کر رہ جاؤ گی۔یہ کہہ کر آپ نے قدم بڑھایا اور ایک رومی کے سر پر اس زور سے لکڑی ماری کہ وہ زمین پر گر پڑا اور مرگیا۔ رومیوں میں کھلبلی پڑگئی۔ جیسے ہی کوئی شخص ان کے قریب پہنچتا تھا یہ پہلے لکڑیوں سے اس کے گھوڑے کے ہاتھ پیر توڑ دیتی تھیں اور جس وقت وہ سوار الٹے منہ گرتا تھا تو ضربیں مار مار کر اس کا سر توڑ دیتی تھیں، اس لیے ان تک کوئی نہ پہنچ سکا۔ان بہادر خواتین نے اسی طرح تیس سوار موت کے گھاٹ اتاردیئے۔ بطرس یہ دیکھ کر آگ بگولا ہوگیا۔ گھوڑے سے نیچے اترا اور اس کے ساتھ اس کے ہمراہی بھی پیدل ہوگئے۔ پھر وہ سب نیزے اور تلواریں لے کر خواتین اسلام کی طرف بڑھے۔ خواتین آپس میں ایک دوسرے کی طرف لپکیں اور آپس میں کہنے لگیں:

’’ذلت کی زندگی سے عزت کے ساتھ مرجانا بہت زیادہ افضل ہے۔حضرت خولہ بنت ازورؓکی طرف اس نے دیکھا جو ایک شیرنی کی طرح دوڑ رہی تھیں۔بطرس یہ سن کر غصہ میں بھر گیا اور ساتھیوں سے کہنے لگا کہ تمام ملک شام اور گروہ عرب میں اس سے زیادہ اور کیا شرم کی بات ہوگی کہ عورتیں تم پر غالب آجائیں۔ یسوع مسیح اور بادشاہ ہرقل کے خوف سے ڈرو اور انہیں قتل کردو۔

رومی یہ سن کر جوش میں آگئے اور سب نے مل کر خواتین پر یک لخت حملہ کردیا۔ خواتین اس شدید حملہ کو صبر و استقامت سے برداشت کر رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے حضرت خالد بن ولیدؓ اور ان کے لشکر کو دیکھا جو گرد وغبار اڑاتا ہوا اب ان کے قریب پہنچ چکا تھا۔ مجاہدین کی تلواریں چمکتی ہوئی خواتین کو نظر آرہی تھیں۔حضرت خالد بن ولیدؓ کے لشکر نے جو اس واقعے کی خبر سن کر فوری مدد کے لئے آیا تھا حملہ کرکے اپنی بہادر بہنوں کو بھیڑیوں کے نرغے سے چھڑا لیا۔ خولہ بنت ازورؓ کی وفات خلافت عثمان  رضی اللّہ عنہ کے آخری دور میں ہوئی۔

واللہ اعلم بالصواب ۔

دوستو….!!! چلتے چلتے ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو دوستو ہماری سپورٹ کے لیے پوسٹ اچھی لگے تو فالو ضرور کیا کریں بہت شکریہ

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

#HazratKholahBintAzor #IslamicHistory #SeeratUnNabi #NabiAKhlaq #Akhlaqiyaat #Tawba #Istighfar #Rajam #Zina #Islam #Muslims #Pakistan #IslamAroundTheWorld #ProphetMuhammad #HazratMaazBinMalik #BattleOfMota #IslamicTeachings #HazratZaidBinHaritha #HazratJaafarBinAbiTalib #HazratAbdullahBinRawaha #Ghassan #Heraclius #Jihad #Shahadat #Sadaqa #Khairat #AllahKaLutf #Rabbi #RabiulAwal #IslamicStories

Loading