Daily Roshni News

اولیاءاللہ کے جسم کی کمزوری دیکھ کران کو حقیر مت سمجھو

اولیاءاللہ کے جسم کی کمزوری دیکھ کران کو حقیر مت سمجھو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مولانا رومی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں

 کہ اولیاءاللہ کے جسم کی کمزوری دیکھ کران کو حقیر مت سمجھو

ظاہرش را پشّہ آرد بچرخ

باطنش باشد محیط ہفت چرخ

اگرچہ اولیاءاللہ کا ظاہر کمزور ہے کہ اگر انہیں ایک مچھر بھی کاٹ لے تو بیچارے پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ان کا دل ساتوں آسمانوں کو اپنے اندر لیے ہوئے ہوتا ہے،

 ارے! جب آسمان والے کو لیے ہوئے ہے، جب آسمان کے خالق کو اپنے اندر رکھتے ہیں تو آسمانوں کی کیاحقیقت ہے۔ ایک بزرگ سے کسی نے کہا کہ حضور! لوگ آپ کو شاہ صاحب شاہ صاحب کہتے ہیں تو آپ کے پاس کتنا سونا ہے؟ وہ سمجھتا تھا کہ شاہ ہونے کے لیے سونا ہونا ضروری ہے ،اس اللہ والے نے کہا

بخانہ زر نمی دارم فقیرم

ولے دارم خدائے زر امیرم

میرے گھر میں سونا نہیں ہے میں فقیر ہوں لیکن میں سونے کا خالق، سونا پیدا کرنے والا اپنے دل میں رکھتا ہوں، تم اپنے دل میں مخلوق رکھتے ہو، میں خالق رکھتا ہوں، تم مخلوق زر کو رکھتے ہو، میں خالقِ زر رکھتاہوں۔

 ایک بزرگ فرماتے ہیںکہ جب بندہ دعا مانگتا ہے تو اس کا ہاتھ خدا کے سامنے ہوتا ہے اور پوری کائنات اس کے ہاتھ کے نیچے ہوتی ہے، دعا مانگتے وقت اس کاہاتھ براہِ راست اﷲ کے سامنے ہوتا ہے

 اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اولیاءکی عظمت عطا فرمائے۔

Loading