پاکستان فیسٹیول 2026کے روح رواں جمیل احمد سے
روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون
پروگرام کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) ہالینڈ میں مقیم پاکستانی وطن عزیز پاکستان کے سوفٹ امیج کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے لئے ہر سال باقاعدگی سے سالانہ پاکستان فیسٹیول کا خصوصی پروگرام منعقد کرتے ہیں ۔مذکورہ پروگرام میں محب وطن پاکستانی خواتین و حضرات شرکت کرکے اپنے وطن پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار تے ہوئے فخر بھی محسوس کرتے ہیں ۔ یہ فیسٹیول ہمیشہ موسم گرما میں منعقد کیا جاتا ہے مگر اس بار یہ موسم سرما میں بھی منعقد کیا جارہا ہے متذکرہ پاکستان فیسٹیول 25 جنوری 2026 کو منعقد کئے جانے والے انتظامی امور کمیٹی کے چیئر مین جمیل احمد سے اخبار روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون فیسٹیول کی تیاریوں انتظامات اور نظم و ضبط سے متعلق گفتگو کی جس پر انھوں نے بتایا کہ پروگرام کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اس سال 73 سے زائد فوڈ اور نان فوڈ کے اسٹالز لگائے جارہے ہیں بلخصوص نوجوانوں کے لئے خصوصی اسٹالز ہوں گے۔ انھوں نے
گفتگو کے دوران دوران مزید تفصیلات بتائیں جس کے مطابق فوڈ کے پندرہ اسٹالز جبکہ ڈرنکس کے چار اسٹالز ہوں گے ۔ اس بار شائقین کو مزید سہولتیں دی گئی ہیں کہ خریداری کی ادائیگی کیش میں کریں تو بہتر ہوگا ۔ فیسٹیول میں آنے والے کسی فرد کی تلاشی نہیں لی جائے گی بالخصوص بیگ وغیرہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔ بیت الخلا کے لئے کو ئی چارج نہیں کیا جائے گا یعین فری ہوگا ۔بچوں کے لئے خصوصی سرگرمیاں ہوں گی جن کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
جمیل احمد نے مزید بتایا کہ فیسٹیول کو آرام سے بیٹھ کر دیکھنے کے لئے کل گیارہ سو کر سیاں لگائی جائیں گی جن میں تین سو کرسیاں اسپانسرز اور آٹھ سو کر سیاں شائقین کی فیملیز کے لئے مختص ہوں گی۔ ساڑھے چار سو افراد کے لئے بیٹھ کر کھانے کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
فیسٹیول کے روح رواں جمیل احمد نے جاوید عظیمی کو مزید بتایا کہ پاکستانی نامور گلوکار ابرار الحق ،عینی خالد اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے پاکستان سے تشریف لا رہے ہیں جبکہ مقامی فنکار بھی شائقین فیسٹیول کو محظوظ کریں گے
آخر میں انھوں نے کہا کہ میں اس فیسٹیول کے تمام اسپانسرز اور انتظامی کے سلسلے میں رضا کارانہ طور پر ہمہ وقت میرا ساتھ دینے والے خواتین حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جمیل احمد نے روشنی نیوز کے مدیر اعلی جاوید عظیمی کا فیسٹیول کے لئے معلومات کو حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا۔جس کے لئے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جاوید عظیمی نے بھی ان کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے مذکورہ فیسٹیول میں ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کی جانب سے میاں عاصم محمود (ایم ڈی ) اور فرینڈز آف روشنی فورم کے دیگر ساتھی بھی اپنی جانب سے اسپا نسر کر رہے ہیں۔
پاکستان فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

![]()

