Daily Roshni News

نیتن یاہو نے ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کا انتظام دیکھنے سے متعلق ٹرمپ کی جانب سے  بنائی گئی غزہ بورڈ آف پیس کمیٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مراکش سمیت کچھ دیگر ممالک نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی صدر ٹرمپ کی دعوت کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔

Loading