Daily Roshni News

اردو کا محاورہ ۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ

اردو کا محاورہ

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ اردو کا محاورہ ۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  سید اسلم شاہ)اردو کا ایک محاورہ ہے کہ آٹھ جولاہے اور نو حقے پھر بھی دھکم دھکے ۔۔ یعنی چیز موجود بھی ہو اور زیادہ بھی ہو پھر بھی استعمال میں دھکے ماریں تو بیٹھ کر سوچنا درکار ہے کہ اصل چکر کیا ہے ۔۔۔ آٹے کو روٹی سے زیادہ  روٹی کو بھوکے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گرمیوں کی دوپہروں میں گندم سورج کی گرمی میں کھڑی ہو ہو کرجل جل کر پکتی ہے اور سمجھتی ہے کہ یہ جلنا آخری جلنا ہے مگر نہیں پھر وہ ۔۔ تن دور میں روتی ہے ۔۔۔ اسی لئے اسے روٹی کہتے ہیں کیونکہ کہ یہ روتی ہے اور یہ ٹ ہے نہ یہ آٹے کا ہے ۔۔۔ ٹوینٹی ٹوینٹی کی ٹوینٹی تاریخ کو ٹوینٹی ارکان اپنی اپنی پلیٹوں میں گلاب جامن ڈال کر کھڑئے ہوگئے اور کہنے لگے ہم پی ٹی آئی سے ناراض ہیں آج دل کرتا ہے کہ آپ سب کو آٹھ کے بارے میں عرض کرؤں ۔۔ جب آٹا جیت جاتا ہے تو الٹے ہاتھ سے صاف کرنا پڑتا ہے اس لئے آٹھ کا عدد الٹے ہاتھ پر پہلے لکھا ہے ہندسے ہمشہ لیفٹ ٹو رائٹ لکھے جاتے ہیں اور پڑھے جاتے ہیں چاہے اردو ہو یا عربی فارسی ۔۔۔ آٹے کا براہ راست تعلق عدد آٹھ سے ہے جب کوئی بندہ ۔۔ کن اک ۔۔۔ یعنی کنک مانگ رہا ہوتا ہے تو فقیر یہ ہی سمجھ رہا ہوتا ہے کہ وہ کن اکھ مانگ رہا ہے کیونکہ کن اکھ کھول کر کنک کو دیکھا اور سنا جاتا ہے لوگ موٹھ کو نہیں جانتے ایک وقت تھا گندم امیر لوگ اور موٹھ غریب لوگ کھایا کرتے تھے اب سب گندم کھاتے ہیں انگریزی کا ایک لفظ ہے Wheat ..یہ اصل میں we eat  سے نکلا ہے انگریزی جو مرضی کہتے پھریں ۔۔ ایٹ اور آٹا ان کی آواز کا بھی بڑا گہرا تعلق ہے لوگ کہتے ہیں سیاست میں کم پرومائز کرلو اور بگلا کہتا ہے کہ کمپرومائز کا دوسرا نام سرنڈر ہے ۔۔

Loading