ایمسٹر ڈیم کی معروف سماجی شخصیت خالد وڑائچ (ٹونی) کے
بھائی کی رحلت پر جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون تعزیت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ایمسٹر ڈیم کی جانی پہچانی معروف سماجی شخصیت خالد وڑائچ عرف ٹونی کے بھائی محمد سہیل وڑائچ پاکستان میں رحلت کر گئے ۔ معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون خالد وڑائچ سے ان کے بھائی کی رحلت پر دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم اور رسول محتشمﷺ کے صدقے سے مرحوم کی آگے کی منازل آسان، مغفرت اور بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔
![]()

