کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ اور جارہا ہے اور جواب کچھ اور دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سانحے کے 20، 22 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، اس تاخیر کا بتائیں، میئر کراچی 23 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، تنقید ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں، آپ نے آنے کے بعد جب لوگوں کا رویہ دیکھا تو سنگینی کا پتہ چلا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات دیں، آپ واقعے کی سنگینی سے توجہ ہٹا رہے ہیں ہر سوال کا جواب ہے مگر آپ خود کو بچا رہے ہو، آپ سے سوال ہو تو آپ کہتے ہیں سانحے پر سیاست نہ کریں۔
![]()
