Daily Roshni News

جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پرشروع ہوا، علامہ ناصرعباس

غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پرشروع ہوا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم اتفاق رائے کے بغیر امن بورڈ کا حصہ بن گئے، ہمیں نہیں پتا امن بورڈ کے نکات کیا ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے،ہم ایسے فورم میں جارہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

Loading