Daily Roshni News

امام سلسلہ عظیمیہ قلندر بابا اولیاءؒ کا عرس مبارک ،وابستگان اور معتقدین کی مزار شریف پر کثیر تعداد میں حاضری

امام سلسلہ عظیمیہ قلندر بابا اولیاءؒ کا عرس مبارک

   آج 27 جنوری 2026 ، وابستگان اور معتقدین کی

مزار شریف پر کثیر تعداد میں حاضری اور فاتحہ خوانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) امام سلسلہ عظیمیہ سیدنا محمد عظیم برخیا ، ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاءؒ کا سالانہ عرس مبارک ہر سال باقاعدگی سے انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ آج بروز منگل 27 جنوری 2026 صاحب عرس کے مزار  پر  سلسلہ عظیمیہ کے وابستگان اور عقیدت مند خواتین و حضرات کثیر تعداد میں حاضر ہیں ۔ تلاوت قرآن، نعت خوانی منقبت پڑھنے کا سلسلہ عروج پر ہے اس دوران عقیدت مند قلندر بابا اولیاء کے مزار پر چادریں اور محبت کے پھول بھی پیش کر رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر صاحب عرس کے صاحبزادے عبدالروف عظیمی جبکہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کے صاحبزادے سجادہ نشین  ڈاکٹروقار یوسف عظیمی نے اپنے رفقا کے ہمراہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے عظیمی بہنوں اور بھائیوں نے حاضری پیش کر کے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اجتماعی دعا میں صاحب عرس حضور قلندر بابا اولیاءؒ اور الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کے درجات میں مزید بلندی اور فیوض و برکات عام اور اس سے مستعفید ہونے کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کی گئیں ۔ بعد ازاں حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی  ۔

یادر ہے اس سال عرس مبارک کی مرکزی تقریب مرکزی مراقبہ ہال کراچی کے زیر انتظام وانصرام  بروز اتوار 25 جنوری 2026 کو ظہر سے مغرب تک منعقد کی گئی ۔ کیونکہ زائرین کی سہولت  کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ اور وقت میں تبدیلی لائی گئی۔ در حقیقت  صاحب کا یوم وصال 27 جنوری ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے فیوض برکات سے مالا مال مرشد کریم اباجی حضور کی تالیفات کا مطالعہ کر کے آپ ؒ کی طرز فکر اپنانے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین

تمام بہن بھائیوں کو میری جانب سے

عرس قلندر بابا اولیاء ؒبہت بہت مبارک ہو

محمد جاوید عظمی

نگران مراقبہ بال ہالینڈ

Loading