Daily Roshni News

کیایہ کائنات کا اختتام ہے؟۔۔۔تحریر۔۔۔کاشف خان

کیا یہ کائنات  کا اختتام ہے؟

کائنات کا اختتام کیسے ہو گا؟

تحریر۔۔۔کاشف خان

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔کیایہ کائنات کا اختتام ہے؟۔۔۔تحریر۔۔۔کاشف خان) میں جب بھی رات کو اپنی چھت کے اوپر دیکھتا ہوں تو میرے من میں بس ایک ہی خیال آتا ہے کہ ہماری کائنات کتنی عجیب و غریب ہے۔ ایسی عجیب چیز کی پیدائش کیسے ہوئی ہوگی؟

۔سائنسدان کہتے ہیں کہ ایک ایسے واقعے میں جس میں خلا ایک چھوٹے  سے point یعنی نقطے نے وہ سارا matter اور energy جو ہم آج دیکھتے سے برے ہوئے ایک بہت ہی گرم سے سوپ کو باہر تھوک ڈالا۔ یہ گرم سوپ جس میں یہ سارا matter اور Energy بہت ہی Tight form میں آپس میں برے ہوئے تھے، تیزی سے پھیلنے لگے اور جیسے ہی پھیلتے گئے تو یہ ٹھنڈے ہوتے گئے۔ پھر ایک لاکھ سال بعد ایک ایسا لمحہ آیا کہ یہ اتنے ٹھنڈے ہوگئے کہ آپس میں جڑ کے آگ کے بڑے بڑے گولے بن سکے جنہیں ہم ستاروں کے نام سے بہتر جانتے ہیں۔انہی ستاروں میں پھر جان آگئ nuclear fusion reactions کی وجہ سے اور انکے بڑے بڑے clusters بننے لگ گئے، انہی clusters کے ساتھ خلا میں پتھروں کا بھی جنم ہوا اور یہ ایک دوسرے سے ٹھکرانے لگ گئے یہی پتھروں کے آپس میں ٹھکرانے سے planets بن پائے۔

    بہت ہی planets میں ایک planets ہے جس کو ہم earth 🌎 یعنی زمین کہتے ہیں۔ اس planets کے پیدائش سے تقریباً ساڑھے چار بلین سال بعد زندگی کو اس زمین کے پانی میں دیکھا گیا اور اس کے قریب ساڑھے تین بلین سال بعد ہم انسان آئے جو ایک اچھی سی زندگی جینے کی کوشش کررہے ہے۔۔

 لیکن کیا یہ کائنات کا احتتام ہے؟

کائنات کا اختتام کیا اور کیسے ہوگا؟

  پہلے سائنس دان یہ یقین رکھتے تھے کہ Gravity کی وجہ سے ہر چیز آپس میں کھینچی چلی جائے گی۔اور ایک دن ایسا آئے گا کہ پوری کائنات آپس میں ٹکرا جائی گی۔اور سب کچھ ختم ہو جائے گا،اس کو سائنسدانوں نے نام دیا The Big Crunch ۔ لیکن اس Theory کے کچھ سالوں بعد جب ایک انجانی اور طاقتور قوت یعنی Dark Energy محسوس پڑی جو اس کائنات کو Expand کروارہی تھی تو سائنسدان اس نتیجے پر آگئے کہ کائنات ایک بڑے دھماکے میں نہیں مرے گا بلکہ ایک دم دیرے دیرے سنسان سناٹے میں۔ اگر آج ہم اس وقت کے بارے میں سوچ سکے تو اگر ہم اوپر آسمان میں دیکھیں گے تو ہمیں ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا دکھیگا۔۔۔۔۔۔

 بہت ہی گہری چیز ہے right..؟؟؟

   مجھے آپ کا تو پتہ نہیں لیکن اب بھی جب میں کسی اندھیری رات میں آسمان کو دیکھتا ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ٹھنڈ میں بھی گرمی سی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ہم صرف ایک کالی چادر کو نہیں دیکھ رہے بلکہ ہم سیدھا کائنات سے اپنی نظر ملا رہے ہیں۔بس کچھ ہی دیر کے لئے دیکھئے آسمان کو تو آپ کو اندر ایک گہری سوچ سے یہ سمجھ  آجائے گا کے چاند صرف ایک بڑا سا پتھر ہے ہمارا چکر لگاتا ہوا سورج ایک بڑا گیس اور پلازما کا بنا ہوا گولا ہے جس نے اپنے آس پاس کے Planets کا Atmosphere ہی جلا ڈالا ہے Mars  کو بھی نہیں بخشا۔ صرف ہم خوش قسمت تھے کہ ہماری زمین کا Magnetic field ہمیں بچا سکا۔

    وہ جو چھوٹے چھوٹے بلب کی طرح نظر آنے والے ستارے جو میں دیکھتا ہوں وہ بھی گیس اور پلازما کے بنے ہوئے گرم گولے ہیں جوکہ ایک خالی، اندھیری اور خاموش جگہیں میں تیر رہے ہے۔ اور وہ دودھ سا سفید رنگ کا بڑا سا دبا، وہ ہمارے Galaxy کا center ہے جہاں سے سارے تارے ایک بڑے Black Hole کا چکر کاٹ رہے ہیں۔ بہت کچھ ہے یہاں٫ بہت زیادہ پاگل پن ہو رہا ہے اس کائنات میں۔

    اور ایک بات کہوں زمین کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ یہاں Commits ہے، Astroids  ہے، ایک ستارہ بھی ہے نزدیک کا جو بہت جلد ایک Black Hole بن سکتا ہے اور جب ایسا کچھ ہوگا تو وہ ایک ہی جھٹکے میں خطرناک Radiation چھوڑے گا اور ہم کچھ ہی لمحوں میں زرو میں تبدیل ہو جائیں گے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلے گا کہ یہ سب کب اور کیسے ہوا…

     اگر ہمارا نصیب اچھا ہوا اور ان سب سے ہم بچ بھی گئے تو بھی ہم کچھ وقت کے لئے موت کو ٹال پائیں گے، کیونکہ نہ تو یہ زمین ہمیشہ کے لئے ہے اور نہ ہی سورج اور نا وہ پرانے ستارے جو کروڑوں سالوں سے چل رہے ہیں، سب ایک دن ختم ہونے والا ہے۔ جیسے کہ ایک رش والی راستے پر ایک کیڑا ہے چونکہ اس راستے پر لوگ چل رہے ہیں اس لیے وہ صرف تب تک بچ پائیگا جب تک وہ غلط وقت پر غلط جگہ پر نہیں ہے۔ کوئی اس راستے پر اس کیڑے کو مارنے کے پیچھے نہیں لگا ہے اور نہ اس کیڑے پر کسی کی نظر ہے۔ وہ راستہ بھی اس کیڑے کے جنم سے پہلے سے ہی تھا اور اس کے مرنے کے بعد بھی رہے گا اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیڑا جیتا ہے یا مرتا ہے،تڑپتا ہے یا اپنے آپ کو بچا پاتا ہے۔

      اور آپ سوچ رہے تھے کہ اگر آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کروگے تو لوگ کیا سوچیں گے۔۔؟؟؟ آپ کو ہو کیا گیا ہے…؟؟؟

   کائنات ہماری پرواہ نہیں کرتا ہے یہ کر ہی نہیں سکتا یہ بہت بڑا ہے۔ یہاں بہت کچھ ہو رہا ہے زندگی اور موت کے کھیل میں یہاں کچھ بھی special نہیں ہے۔ ہماری پیدائش سے ہی ہم ایک سنگین بیماری اپنے ساتھ لے کے آئے ہے اور ہمارے ساتھ وہ سبھی چیزیں جیسے سورج، آپ کا فون، آپ کا کمپیوٹر یہ ساری چیزیں بھی وہ بیماری ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور وہ بیماری ہے موت۔۔

      کائنات آپ کی پرواہ نہیں کرتا، کائنات نہ تو اچھا ہے اور نہ ہی برا، یہ بس صرف ایک Fact ہے, ایک سچائی۔ ہمیں بھلے ہی آج ایسا لگے کہ ہم کبھی نہیں مر سکتے لیکن ہم اتنی اسان سی بات بھول جاتے ہیں کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ہم ہر جگہ بہت ہی احتیاط سے اپنے قدم رکھتے ہیں۔ سوچتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی غلطی کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ آج ہم جو بھی کرینگے اس سے پوری دنیا اور Space-time کو بھاری فرق پڑے گا۔ ہر ایک قدم بہت اہم ہے۔  First Impression last Impression ہوتا ہے۔

     ہمیں جو پسند ہے اگر وہ سوسائٹی کے سسٹم کے باہر کا کچھ ہوا تو لوگ کیا کہیں گے۔؟

ہم کبھی بھی کوشش نہیں کرسکتے کیونکہ اگر ہم فیل ہوگئے تو ہم ہمیشہ کے لئے ٹوٹ جائیں گے۔ ایک چوٹ کے نشان کے بارے میں سوچ لیجئے، کیا یہ ہمیشہ کے لئے ہے۔۔؟؟؟

 نہیں!!!

 ہم literally خلا میں

 ستاروں کے دھول سے بنے ہوئے ہیں اور ایک دن ہم نے واپس بھی جانا ہے تو یہ پل بھر کے چوٹ کے نشان permanent کیسے ہو سکتے ہیں۔

    آپ کس بات سے ڈر رہے ہو؟ آپ آج ہم سب کی طرح ادھر ہو اور ایک دن چلے جاؤ گے آپ کے پاس بس صرف ایک Nano Second ہے کائنات کی گھڑی میں، اس کا مطلب کہ جب آپ جو بھی کرو گے تو کائنات کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آپ کو تو ضرور پڑھنا چاہیے۔۔ in fact اب آپ کو پہلے سے بھی کئی زیادہ فرق پڑنا چاہیے۔

   اگر آپ کو پتہ ہو کہ کتنے چھوٹے ہیں ہم اور کتنا کم وقت ہے ہمارے پاس اور ہم اس وقت میں کیا کیا کر سکتے ہیں۔تو آپ دن کے پانچ گھنٹے ٹی وی دیکھنے میں نہیں برباد کرتے ۔آپ وہ جاب یا کام نہیں کرتے جو آپ کو پسند نہیں ہے۔ آپ وہ تھوڑا سا وقت جو آپ پاس ہے وہ Hater سے بعث کرکے یا اپنے آپ پر افسوس کرنے میں نہیں لگاتے۔ اگر آپ اب 20 سال کے ہو تو ایک دن 40 کے بھی ہو جاؤ گے اور اگر آپ 40 کے ہو سکتے ہو تو ایک دن 70 کے بھی ہو جاؤ گے۔ وہ آپ جو 20 سال کے عمر میں دوستو کے ساتھ weekend پہ پارٹی کرتے وقت سوچتے تھے کہ میں یہاں ہمیشہ کے لئے ہو آخر غلط نکلے گا ۔ پتہ چلے گا کہ آپ بھی وہ 800 کروڑ لوگوں میں سے ایک ہو اور وہی space اور time کے اصولوں کا پالن کررہے ہو۔

      اگر آپ نے اس سے پہلے کچھ غلط کام کیا بھی ہے یا کسی بھی بات کا پچھتاوا ہے جو آپ کو پیچھے رکھ رہا ہے تو یہ بات جان لیجئے کہ آپ نے جو بھی کیا ہے وہ Matter نہیں کرتا، آپ جو کر رہے ہو صرف وہی Matter کرتا ہے۔ ہم ہمارے Actions سے ہی Define ہوتے ہیں۔ آپ ایک برے انسان نہیں ہو سکتے ہو جو اچھے کام کرتا ہے۔ اگر آپ اچھے کام کرتے ہو تو آپ ایک اچھے انسان ہو۔ برائی کو صرف برے کام کرنے کے سوا کسی اور روپ میں minifist نہیں کیا جاسکتا۔ تو یہ آپ کے لئے کیا اہمیت رکھتا ہے۔۔؟؟؟ well یہ بتاتا ہے کہ وہ تھوڑا وقت جو آپ کے پاس ہے اس میں آپ جو چاہو کر سکتے ہو ۔اس کا مطلب جبکہ کائنات آپ کو جو چاہئے وہ آپ کو دینے کی پرواہ نہیں کرتا ہے تو وہی کائنات آپ کو جو چاہئے وہ خود لینے سے روکنے کی بھی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ آپ جو کرتے ہو وہ سب سے زیادہ important ہوتا ہے۔

   اگر آپ کو زندگی میں بہتر بننا ہے تو بہتر کام کیجئے۔اگر آپ کو ایک Leader بننا ہے تو تھوڑا Leading کیجیے اگر آپ کو Expert بننا ہے تو وہ کیجئے جو ایک Expert کرتا ہے۔ بس کیجئے۔ کیونکہ Actions میں ہی جادو ہوتا ہے۔

  لوگ ہمیشہ سوچتے ہیں کہ کاش میں ایسا ہوتا یا کاش میں ویسا ہوتا۔ well!    کوئی بھی آپ کو یہ Gift میں نہیں دینے والا ہے ۔اگر آپ کو یہ چاہیے تو خود ہی لے لیجئے۔ آپ کو کوئی روکنے والا نہیں ہے، کچھ بڑا کیجئے، ایک book لکھیے وہ کال کیجئے وہ Business کھڑا کیجیئے اپنے دل کی بات کہہ دیجئے وہ Email بھیج دیجیئے۔

    اور اگر آپ فیل ہو گئے تو۔۔۔؟؟؟ تو کیا۔۔۔؟؟؟ بڑی بات۔۔؟؟  آپ ایک Book لکھ سکتے ہو اور اسے کوئی Read نہیں کرے گا یا آپ کچھ بنا سکتے ہو اور اسے کوئی دیکھنے نہیں آئے گا۔

 آپ فیل ہو سکتے ہیں اور اپنی زندگی برباد کر سکتے ہو۔آپ وہ چانس لے سکتے ہو اور سب کے سامنے بیوقوف دیکھ سکتے ہو۔ لیکن اس سے کیا ہو جائے گا؟ کچھ بھی فرق نہیں پڑے گا۔

  ہم بہت چھوٹے ہیں اتنے چھوٹے کہ کائنات میں ہم رجسٹرڈ بھی نہیں ہو تے ہیں اور ہماری زندگی صرف ایک طرف چلنے والی ٹرین جیسی ہے۔ ہر ایک سیکنڈ جو آب گنواؤگے کبھی واپس نہیں آئے گا۔ ہم وہ راستے پہ چلتے کیڑے کی طرح ہیں۔کائنات ہم سے پیار نہیں کرتا پھر ہم سے نفرت بھی نہیں کرتا۔ ہم بس ایک ایٹم ہے کائنات کے بے شمار کرشماوں کے۔

    کائنات پرواہ نہیں کرتا کہ ہم جیے یا مرے۔ سکون میں رہے یا تڑپے۔ اگر پرواہ کرتا ہے تو وہ ہے صرف ہمارا اللہ!!! اگر آپ کے زندگی کے لیے آپ کو کچھ معنی رکھنا ہے تو وہ صرف آپ کے اوپر ہے آپ Planets کی Movement کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔آپ ہمیشہ کے لیے نہیں جی سکتے۔ آپ کائنات کی Expansion کو نہیں روک سکتے۔ بس آپ صرف اپنی اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہو۔

    اگر آپ خود ایک Nano second  کے لیے زندہ رہ سکتے ہو کائنات میں تو آپ اپنے کاموں کو mili second کے لیے زندہ رکھ سکتے ہو اور یہ میرے رائے بہت بڑی چیز ہوگی۔

     آپ کو جو چاہیے اس کو ملنے کا انتظار بند کیجیے۔ یہ کائنات بہت ہی عجیب ہے اس کو بنانے کے لیے دنیا اور برباد کرنے کے لیے Galaxies ہے اگر آپ خود کے برباد ہونے سے ڈر رہے ہو تو مت ڈرو کیونکہ موت آنے ہی والی ہے چاہے آپ کو پسند ہو یا نہیں یا تو آپ اپنی زندگی کے آخر میں خوشی اور فخر سے پہنچو گے یا تکے اور ہارے ہوئے, پھر پہنچو گے ضرور ۔

    

ہمارے پاس صرف اب ہے ۔ یہ وقت۔ اگر آپ کے پاس طاقت ہے تو وہ صرف اب ہے۔ اگر آپ کو کوئی بڑا کام کرنا ہے تو آپ کر سکتے ہو۔ چوائس آپ کی ہے ۔آپ کیجئے… وقت گزر رہا ہے ۔۔۔۔

Loading