Daily Roshni News

امریکی اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج

امریکی اڈے ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ  کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا کہ  ممکنہ حملے  سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔

 ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار  پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا  تو ایران فوری ردعمل دے گا۔

انہوں نےکہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہو سکتے ہیں،  یہ اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں  اور  اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔ا

Loading