ہالینڈ، بلدیاتی انتخابات، جلسہ عام یکم فروری 2026
کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہوگا۔ ڈی66 کے اُمیدوار
سید سید شہروز حید ر خصوصی خطاب کریں گے۔
کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کی دعوت خاص دی جاتی ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹر نیشنل ۔۔جاوید عظیمی) ہالینڈ بھر میں بلدیاتی انتخابات18 مارچ 2026 کو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور اور اُمیدواروں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم میں مصروف عمل ہیں۔ دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور فزیو تھراپسٹ سید شیر از اکرم کے صاحبزادے سید شہروز حیدر معروف سیاسی جماعت ڈی66 کے بلدیاتی اُمیدوار جبکہ دی ہیگ کی پاکستانی کمیونٹی کی آواز بھی ہیں ۔ ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بروز اتوار یکم فروری 2026 کو بعد نماز عصر تین بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو مذکورہ جلسے میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کامطالعہ ضرور کریں ۔

![]()

