Daily Roshni News

شھید کشمیر محمد مقبول بٹ کو ان کے یوم شھادت پر ایک آزاد خود مختار اور خوشحال کشمیر کے لیے ان کی خدمات، کاوشوں اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شھید کشمیر محمد مقبول بٹ کو ان کے یوم شھادت پر ایک آزاد خود مختار اور خوشحال کشمیر کے لیے ان کی خدمات، کاوشوں اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

فن لینڈ  ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔  نمائندہ خصوصی  )حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی امام و خطیب مدینہ مسجد ہیلسنکی فنلینڈ اور مرکزی راہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ 11 فروری تجدید عہد کا دن ھے۔ انہوں نے تمام مشائخ و علماء کرام اور پوری کشمیری قوم سے اپیل کی ھے کہ وہ اپنے عظیم قائد کا یوم شہادت پورے جوش و خروش قومی اور دینی جذبے کے ساتھ منائیں یہی عظیم قوموں کا شعار ہے ۔وہ اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور خاص کر وہ قائد جس نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیوں کے بعد اپنی جان بھی کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کردی۔11 فروری کو صبح کی نماز کے بعد شھید کشمیر  اور تمام شھدائے کشمیر کی ارواح کو ایصال ثواب کے لیے مساجد میں قرآن خوانی دعائیہ کلمات کا اہتمام کریں اور دن کے وقت جلسے جلوس اور سیمینار کا انعقاد کرکے شھید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کریں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو کشمیری عوام کے سامنے بیان کریں۔

یاد کرتا ھے زمانہ انہی انسانوں کو۔

روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو

حافظ  محمد مظہر اقبال نعیمی ھیلسنکی فنلینڈ

Loading