ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )حضرت سعد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، سب سے زیادہ سخت آزمائش کس کی ہوتی ہے؟ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی، پھر اپنے درجے کے حساب سے مُقَرَّبِین کی۔آدمی کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے ،اگر دین میں مضبوط ہو تو سخت آزمائش ہوتی ہے اور اگر دین میں کمزور ہو تو اسی حساب سے آزمائش کی جاتی ہے،بندے کے ساتھ آزمائشیں ہمیشہ رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ زمین پر اس طرح چلتا ہے کہ ا س پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ (ترمذی، ۴ / ۱۷۹، الحدیث: ۲۴۰۶)