Daily Roshni News

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بےدخل کردیا

قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بےدخل کردیا

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کردیا۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے لیے فلسطینی امام پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام کے مسجد اقصیٰ کے خلاف اقدامات بڑھ رہے ہیں اور نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے نئے چیف نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کا وقت بڑھا کر 5 گھنٹے کردیا۔

Loading