Daily Roshni News

تازہ غزل۔۔۔شاعر۔۔۔شہزاد تابش

+-+-+ تازہ غزل +-+-+

جب ترا حسن مسکراتا ہے
چار سو نور پھیل جاتا ہے

دل مرا پتھروں سی مورت ہے
کیوں اسے اپنے دکھ سناتا ہے

تیرا شاعر جفا کا داغ لیے
پھول سے تتلیاں اڑاتا ہے

میری دنیامیں تجھ سا کوئی نہیں
چاند بھی تیرے بعد آتا ہے

دل خفا ہو چکا ہے مدت سے
نہ اسے میں، نہ وہ مناتا ہے

دل کا پنچھی سیاہ راتوں میں
خون دل سے دیے جلاتا ہے

تجھ پہ کہتا ہوں جب غزل کوئی
تو مجھے آئنہ دکھاتا ہے

جس کا کردار کچھ نہیں تابشِ
مجھ پہ وہ انگلیاں اٹھاتا ہے

شہزاد تابشِ
لاھور
پاکستان

Loading