Daily Roshni News

برطانوی خاتون کا پولیس پر دوران حراست نشہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام

برطانیہ میں ایک خاتون نے مانچسٹر پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں دوران حراست نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کے الزامات کے بعد پولیس واچ ڈاگ نے گریٹر مانچسٹر پولیس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق 2021 میں مانچسٹر پولیس کی جانب سے 38 سالہ خاتون کو 40 گھنٹے حراست میں رکھا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کے طبی ریکارڈز میں جنسی زخموں کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب گریٹر مانچسٹر پولیس نے خاتون کے دوران حراست نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے متعلق الزامات کی تردید کردی ہے۔

Loading