ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج ہی کے دن 11 مارچ 2012 کو باوقار اور پُرکشش شخصیت کی مالک, ایک منجھی ہوئی اداکارہ اور رائٹر طاہرہ واسطی قلب اور ذیابطیس کے عارضے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئی تھیں اوراُن کی ’نمازِجنازہ‘ بروزپیر، بعد نماز ظہر، خیابانِ اتحاد کی مبارک مسجد، سی ویو، کلفٹن، کراچی میں ادا کی گئی تھی۔
طاہرہ واسطی 1944 میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی ۔ بعد ازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور منتقل ہوگئیں۔
طاہرہ واسطی نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ سیریل ’جیب کترا‘ تھا ۔
طاہرہ واسطی نے جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں ”شمع،آخری چٹان ، افشاں ، دلدل ، فشار ، جیب کترا ،جانگلوس،کشکول، شاہین،رات،ٹیپو سلطان،دل، دیا، دہلیز ،ممتا،مورت،چاند گرہن،خلیج، ،شام سے پہلے سمیت بے شمار ڈرامے شامل ہیں۔
۔ فلم” کیوں تم سے اتنا پیار ہے“ طاہرہ واسطی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی.
وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہی نہیں قابل رائٹر بھی تھیں۔ طاہرہ واسطی نے چند ڈرامے بھی تحریر کیے اور سائنس فکشن بھی لکھا۔ ایڈز کے موضوع پر ان کا تحریر کردہ ایک کھیل بعنوان کالی دیمک بہت پسند کیا گیا تھا۔
طاہرہ واسطی اور رضوان واسطی نے 1964 میں شادی کی اور انکے تین بچے ہیں ۔ انکے دو بیٹے ریحان واسطی اور عدنان واسطی ہیں جبکہ ایک بیٹی لیلی واسطی اداکارہ ہیں۔ مشہور ٹی وی اداکارہ ماریہ واسطی ان کی بھانجی ہیں۔
ٹیم صدائے پشاور دعاگو ہے کہ اللہ پاک طاہرہ واسطی کی مغفرت فرمائے۔ آمین
اس طرح کی مزید معلوماتی تحریروں کیلئے ہمارے
فیس بک پیج صداِئے پشاور کو فالو کریں ہماری پوسٹوں کو لائک اور شیئر کریں۔ شکریہ
#actresses #actresslife #Showbiz #ShowbizNews #Tahira #tahirawasti #lifestory #entertainment #entertainmentnews
![]()

