Daily Roshni News

نیلی روشنی کا مراقبہ

نیلی روشنی کا مراقبہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج ہم بات کریں گے کہ نیلی روشنی کا مراقبہ کیسے کرتے ہیں، کیا طریقہ ہے؟ مراقبہ کیا ہے؟ اس کے کیا فوائد ہیں؟ یہ سب کچھ پہلے ہی گروپ میں بیان کیا جا چکا ہے مراقبہ یکسوئی حاصل کرنے کا اور باطنی آنکھ کھولنے کا ایک ذریعہ ہے اس پر مکمل تفصیل سے گروپ میں بات ہو چکی ہے آج ہم صرف نیلی روشنی کے مراقبے کا طریقہ کیا ہے صرف اس پر بات کریں گے

نیچے میں مختلف طریقے اور مختلف تصور لکھ رہا ہوں آپ کوئی سا بھی جو بھی آپ کو آسان تصور لگے نیلی روشنی کا آپ منتخب کر کے اس پر نیلی روشنی کا مراقبہ کر سکتے ہیں سارے ہی بہترین طریقے ہیں اور آزمائے ہوئے طریقے ہیں

سب سے پہلے مراقبے کی نشست میں بیٹھ جائیں، چوکری مار کر بیٹھ جائیں، سکون سے بیٹھ جائیں، جسم اپنا ڈھیلا چھوڑ دیں، جسم کے کسی بھی حصے میں کھینچاؤ نہیں ہونا چاہیے، بالکل ریلیکس بیٹھ جائیں۔ اگر بیٹھنے سے تھکاوت ہو تو آپ ٹیک بھی لگا سکتے ہیں، بیڈ پر بیٹھ کر بھی آپ کر سکتے ہیں ٹیک لگا کر، ٹھیک ہے زمین پر بیٹھ کر بھی کر سکتے ہیں۔ بس بیٹھنا بالکل ریلیکس پرسکون ہو کر ہے، کھینچاؤ نہیں ہونا چاہیے ایسے انداز سے بیٹھیں کہ اگر آپ ایک گھنٹہ آدھا گھنٹہ تک بیٹھ سکیں تو تھکاوت نہ ہو

کیونکہ جتنے ہم رلیکس اور پرسکون ہو کر بیٹھیں گے ہماری توجہ جسم سے ہٹ کر ہمارے اندر ذہن میں جائے گی مراقبہ میں رہے گی ہماری توجہ اتنی زیادہ اس لیے آپ نے بالکل پرسکون ہو کر بیٹھنا ہے اس میں ٹیک بھی لگا سکتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بس پرسکون ہو کر چوکڑی مار کے رلیکس ہو کر بیٹھیں اب آتے ہیں ہم مراقبے کے طریقے کی طرف

طریقہ نمبر ایک

 یہ تصور کریں کہ آپ شیشے کے بنے ہوئے ہیں اور نیلے رنگ کی روشنیوں کا ایک دریا ہے یا سمندر ہے آپ اس میں تیر رہے ہیں اس میں ڈوبے ہوئے ہیں مکمل طور پر نیلے رنگ کی روشنیوں میں

اور نیلے رنگ کی روشنیاں اور شعاعیں آپ کے جسم میں مکمل طور پر داخل ہو رہی ہیں آپ کے جسم میں بھی مکمل طور پر داخل ہو چکی ہیں اور آپ خود بھی اس نیلے رنگ کی روشنی اور شعاعوں کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور آپ ان روشنیوں کو اپنے اندر محسوس کر رہے ہے

طریقہ نمبر دو

یہ تصور کریں کہ آپ بیٹھے ہوئے ہیں اور اوپر سے نیلے رنگ کی روشنیاں اور شعاعیں آپ کے دماغ کے اندر داخل ہو رہی ہیں اور اوپر سے نیلے رنگ کی روشنیاں آپ کے دماغ کے اندر داخل ہو رہی ہیں اور دماغ مکمل اس جگہ سے نیلا ہو چکا ہے نیلے رنگ کی روشنیوں اور شعاعوں کی وجہ سے دماغ مکمل طور پر نیلا ہو چکا ہے اور ادھر سے نیلے رنگ کی شعاعیں آپ کے دماغ کے اندر داخل ہو رہی ہیں اور آپ کا دماغ مکمل طور پر نیلے رنگ کی روشنیوں سے بھر چکا ہے

طریقہ نمبر تین

یہ تصور کریں کہ آپ سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اور جو آپ کی تھرڈ آئی کی جگہ ہے یعنی دونوں بھنوؤں کے درمیان والی جگہ وہاں نیلے رنگ کی روشنیاں ادھر سے داخل ہو رہی ہیں یعنی جو تیسری آنکھ والا مقام ہے دونوں بھنوؤں کے درمیان ماتھے پر وہاں مکمل طور پر نیلے رنگ کی روشنیوں شعاعوں کا ہجوم ہے اور وہ وہاں سے آپ کے اندر داخل ہو رہی ہیں جب آپ یہ تصور کریں گے تو آپ کو تھرڈ آئی کے مقام پر ایک گہرا دباؤ محسوس ہوگا اور بعض دفعہ وہاں ہلکا سا احساس بھی ہوتا ہے جیسے کوئی چیز ٹوٹی ہو اصل میں تیسری آنکھ کے مقام پر بہت زیادہ روحانی پردیں ہے روشنیوں کے تصور کرنے سے وہاں کے پردے آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتے اس لیے کچھ ٹوٹنے کا روحانی احساس ہوتا

طریقہ نمبر چار

 یہ تصور کریں کہ آپ کا جدھر دل ہے ادھر لفظ اللہ لکھا ہوا ہے اور لفظ اللہ نیلے رنگ کی روشنیوں سے لکھا ہوا ہے یاں تو لفظ اللہ نیلے رنگ کی روشنیوں سے لکھا ہوا تصور کریں یا آپ لفظ اللہ کو لکھتا ہوا تصور کریں نیلے رنگ کی روشنیوں سے یعنی پہلے الف لکھیں اللہ کی پھر لام اس طرح آپ تصور میں لفظ اللہ لکھیں اپنے دل کے مقام پر اور نیلے رنگ کی روشنیوں سے لکھ رہے ہیں آپ یا وہاں پہلے ہی نیلے  رنگ کی روشنیوں سے لکھا ہوا لفظ اللہ کا تصور کریں دل کے مقام پر لفظ اللہ نیلے رنگ کی روشنی سے لکھا ہوا وہاں سے اس لفظ سے نیلے رنگ کی شعاعیں پھوٹ رہی

یہ طریقے بہترین ہے کوئی بھی ایک طریقہ منتخب کرلیں جس کا آپ آسانی سے تصور کر سکیں اگر اس دوران یعنی مراقبہ کرتے ہوئے ساتھ سانس بھی روکتے ہے یعنی حبس دم بھی کرتے ہے تو تصور زیادہ مضبوط ہوگا اور زیادہ فائدہ ہوگا

یہ مراقبہ کم سے کم آدھا گھنٹہ لازمی کریں اور آدھے گھنٹے سے زیادہ جتنے گھنٹے چاہیں کر سکتے ہے کوئی نقصان نہیں ہے بچوں کے لیے خاص بہترین مراقبہ ہے یہ دماغی نشونما اور دماغی صحت کے لیے تحفہ ہے یہ

Loading