۔۔۔گفتگو۔۔۔
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)امیر ہونے کی اجازت ہے ، جب غریب سکھی ہو ۔ اتنا ہو کہ وہ ضرورت سے محروم نہ ہو ، وہ دوائی سے محروم نہ ہو ، چھت سے محروم نہ ہو ، لباس سے محروم نہ ہو ، خوراک سے محروم نہ ہو ، چھوٹے موٹے واقعات سے محروم نہ ہو ۔ محروم ہو جائے اور مظلوم کی کوئی داد رسی نہ ہو تو پھر یہ اچھی بات نہیں ۔
آپ کو اسلام کی آئیڈیل بات بتائی ہے کہ جو حاکم اعلیٰ ہے وہ غریب ترین آدمی کے برابر معیار رکھتا ہے ۔ حضور پاک ﷺ معراج پر تشریف لے جانے والے ہیں اللہ کے پاس جانا ہے بڑی طاقت کے پاس جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیوند والا لباس پہن کے جا رہے ہیں۔
آپ نے ایک چھوٹے بندے کو ملنا ہو تو لباس کے حوالے سے پوری مارکیٹ اُدھیڑ کر رکھ دو گے ۔
ایک بات ایسی ہے کہ ہیبت طاری ہو جائے! ……..پوچھا کہ امیر المومنین کہاں ہیں ، انہیں تلاش کیا جا رہا ہے ۔ امیر المومنین باہر آرام فرما رہے ہیں اینٹ کہ اوپر سر رکھا ہوا اور آرام کر رہے ہیں ۔ یہ وہ امیر المومنین ہیں کہ بندہ ہی کانپ جائے ۔ اتنا پاور فُل آدمی ۔
(گفتگو والیم 31 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفحہ نمبر 30)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
![]()

