Daily Roshni News

لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا جہاں گٹر کی صفائی کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ ڈھائی سالہ فہد گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں جا گرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمے دار یاسین اور زین نے سیوریج کا پانی ڈالنے کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا اور اسے کھلا چھوڑ دیا، بچہ اسی دوران گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد مین ہول کھلا چھوڑنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Loading