
لیلتہ القدر کے حواس نور کی رفتار میں ڈھل جاتے ہیں۔
اس لئے اس رات انوار و تجلیات
موسلا دھار بارش کی طرح برستےہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے نزول قرآن کی رات میں پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی 27 ویں شب یعنی لیلتہ القدر کے حو اس نور کی رفتار میں ڈھل جاتے ہیں۔اس لئے اس رات انوار و تجلیات موسلادھار بارش کی طرح برستے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی آفاقی آخری مقدس کتاب قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ تم کیا جانو لیلتہ القدر کیا ہے۔ یہ رات ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے۔ اس رات میں کی جانے والی عبادت 83 سال سے زائد کی گئی عبادات کے مساوی ہیں، جبکہ انوار و تجلیات کےبرسنے کا تسلسل مطلع فجر تک جاری رہتا ہے
جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں شب قدر کی بابرکت رات کو تلاوت قرآن، ذکر و اذکار ، درود شریف نوافل میں گزارنا چاہیے تا کہ زیادہ سے زیادہ انوار و تجلیات کو سمیٹ سکیں ۔ ۔ گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر جاوید عظیمی نے کہا کہ ہمیں رسول محتشمﷺ کی سنت مطاہرہ مراقبہ میں اس پاکیزہ منزہ رات کے انوار و تجلیات پر توجہ کا ارتکاز کر کے انھیں محسوس اور وصول کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رات کثرت عبادات کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔
![]()
