Daily Roshni News

عقل کیا ہے؟۔۔۔تحریر  ۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ

عقل کیا ہے؟

تحریر  ۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ تحریر  ۔۔۔۔۔  سید  اسلم  شاہ )عقل دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کا نام ہے۔ عقل خیالات کے تسلسل و بنڈار کا نام ہے۔ آپ کے دماغ میں ماتھے کے اندر کی جانب ذہن کی ٹی۔وی سکرین پر خیالات پلے ہوتے رہتے ہیں۔

۔

آپ کا شعور آپ کے ذہن میں چلتے خیالوں کو دیکھتا رہتا ہے۔ آپ سوچتے نہیں بلکہ اپنے ذہن میں چلتے ہوئے خیالوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ آپ مشاہدہ کار ہیں۔ سوچ نہیں۔ شعور ہیں عقل نہیں۔

۔

ذہن ہم سے دو طریقے سے مخاطب ہوتا ہے:

1: تصویری صورت میں (خیال)

2: لفظی صورت میں۔ (خود کلامی)

جب آپ سوچ رہے ہوتے ہیں تب آپ اپنے اندر بول بھی رہے ہوتے ہیں۔ یا جب آپ اپنے اندر بول رہے ہوتے ہیں تو سوچ بھی رہے ہوتے ہیں۔ آپ کا ذہن آپ کے سامنے تصویروں اور لفظوں کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔

یہ مقرر بھی ہے مصور بھی ہے۔ یا تو ہر وقت بک بک کرتا رہتا ہے یا تو مصوری میں مشغول رہتا ہے ہمیں مصروف رکھنے کے لیے ہر وقت خیال کی پٹی پڑھاتا رہتا ہے۔ یا دلکش الفاظ کا نوحہ

۔

شعور خودی ہے اور ذہن انا ہے۔ ذہن کی قوت گویائی و قوت مصوری کو عرف عام میں انا کہتے ہیں۔ شعور کی عدم موجودگی یا غفلت کا نام ذہن ہے۔ شعور کے آتے ہی عقل غائب ہو جاتا ہے سوچ معدوم ہو جاتی ہے۔ مائنڈ نو مائنڈ ہو جاتا ہے۔ شاہد کے سواء کچھ نہیں بچتا۔ اندر کی آنکھ کے سامنے سے تمام مناظر گر جاتے ہیں۔ نہ کوئی سوچ، نہ کوئی خیال، نہ کوئی تصور، نہ کوئی جذبہ شعور کی آنکھ جو معروضی اشیاء کی طرف مائل تھی اشیاء اور اشیاء کا عکس معدوم ہوتے ہی شعور خود کا ادراک کرتا ہے۔

Loading