الجیریا میں ایک عجیب و دلچسپ واقعے میں تین افراد بھیڑوں کی شکل اختیار کر کے اسپین میں غیر قانونی داخلے کی کوشش۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نیوز ڈیسک )الجیریا میں ایک عجیب و دلچسپ واقعے میں تین افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ بھیڑوں کی شکل اختیار کر کے اسپین میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد ایک مویشیوں سے بھرے ٹرک میں چھپے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے جسموں پر روئی لپیٹی، چہرے پینٹ کیے اور بھیڑوں جیسا حلیہ اختیار کیا تاکہ بارڈر چیک پوسٹ پر پہچانے نہ جا سکیں۔
روٹین انسپیکشن کے دوران پولیس افسران کو کچھ مشکوک حرکات نظر آئیں۔ جب انہوں نے دیکھا کہ کچھ “بھیڑیں” دو ٹانگوں پر چل رہی ہیں یا انسانی انداز میں حرکت کر رہی ہیں تو انہوں نے فوری طور پر ٹرک کو روک لیا۔ تفتیش کے نتیجے میں تینوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق ان افراد پر غیر قانونی امیگریشن کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو “صدی کی سب سے عجیب کوشش” قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بعض افراد نے اسے مہاجرین کی بے بسی اور یورپ پہنچنے کی شدید خواہش کی علامت بھی کہا ہے۔
![]()

