📖 *دس تاریخی خواب اور ان کی حیران کن تعبیریں*
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پہلا واقعہ:اسماعیل بن ابی حکیم بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا: میں نے خواب میں عبد الملک بن مروان کو مسجدِ نبوی ﷺ کے قبلے میں چار مرتبہ پیشاب کرتے دیکھا۔ جب یہ خواب سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو سنایا گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر تمہارا خواب سچ ہے تو عبد الملک کی اولاد میں سے چار خلیفہ اسی قبلے میں کھڑے ہوں گے۔
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ سعید بن مسیب تعبیرِ خواب کے سب سے بڑے ماہر تھے، انہوں نے یہ علم اسماء بنت ابی بکرؓ سے اور انہوں نے اپنے والد ابوبکر صدیقؓ سے حاصل کیا۔
دوسرا واقعہ:
شریک بن ابی نمرہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے عرض کیا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے دانت ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں آ گرے اور میں نے انہیں دفن کر دیا۔
انہوں نے فرمایا: اگر خواب درست ہے تو تم اپنے ہم عمر رشتہ داروں کو دفن کرو گے۔
تیسرا واقعہ:
مسلم الخیاط روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ پر پیشاب کر رہا ہوں۔
انہوں نے فرمایا: اللہ سے ڈرو! تمہارے نکاح میں کوئی محرم شامل ہے۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی بیوی کے ساتھ اس کا رضاعی تعلق تھا۔
چوتھا واقعہ:
ایک اور شخص نے آ کر کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں درخت کی جڑ میں پیشاب کر رہا ہوں۔
انہوں نے فرمایا: اپنے نکاح پر غور کرو، لگتا ہے اس میں کوئی محرم شامل ہے۔ اور حقیقت بھی یہی نکلی۔
پانچواں واقعہ:
ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ ایک کبوتری مسجد کے مینار پر آ کر بیٹھ گئی ہے۔
انہوں نے فرمایا: حجاج، عبد اللہ بن جعفر کی بیٹی سے نکاح کرے گا۔
چھٹا واقعہ:
ایک شخص نے خواب دیکھا کہ ایک بکری تیزی سے آئی اور کہنے لگی مجھے ذبح کرو، چنانچہ اس نے اسے ذبح کر دیا۔
انہوں نے فرمایا: ابن ام صلاء کا انتقال ہو چکا ہے، اور فوراً یہ خبر سچ ثابت ہو گئی۔
ساتواں واقعہ:
ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ آگ میں داخل ہو رہا ہے۔
انہوں نے فرمایا: تم سمندری سفر کرو گے اور آخرکار قتل کے ذریعے تمہاری موت ہوگی۔ اور ایسا ہی ہوا۔
آٹھواں واقعہ:
حصین بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ مجھے اولاد نہیں ہوتی تھی، میں نے خواب دیکھا کہ میری گود میں ایک انڈا رکھا گیا ہے۔
انہوں نے فرمایا: عجم میں رشتہ تلاش کرو۔ چنانچہ ایسا ہی کیا اور بیٹا پیدا ہوا۔
نواں واقعہ:
ابن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں خشک کھجور دیکھنا ہر حال میں رزق کی علامت ہے جبکہ تر کھجور اپنے موسم میں رزق کی نشانی ہے۔
نیز انہوں نے فرمایا کہ خواب کی تعبیر چالیس سال تک اثر رکھتی ہے۔
دسواں واقعہ:
انہوں نے فرمایا کہ خواب میں درخت دیکھنا دین میں مضبوطی کی علامت ہے۔
ایک شخص نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سایہ سے نکل کر دھوپ میں چلا گیا۔
انہوں نے فرمایا: اگر خواب سچا ہے تو تم اسلام سے نکل جاؤ گے۔
بعد میں حالات نے یہی ظاہر کیا کہ اسے دین سے ہٹنے پر مجبور کیا گیا۔
📚 یہ تمام واقعات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خواب کبھی کبھی گہری حقیقت اور معنی رکھتے ہیں۔
💬 اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی تو مجھے Follow ضرور کریں۔ جزاک اللہ
#IslamicPost #Tabeer #IslamicHistory #Dreams #zeeshaniqbal
![]()

