Daily Roshni News

طاہِر-طاہِرہ-طَہارَت-طُہر-اَیّامِ یاس

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )طاہِر-طاہِرہ-طَہارَت-طُہر-اَیّامِ یاس۔اَز: نادِر خان سَرگِروہ۔ نوی ممبئی

ــ طاہِر (عربی)=پاک، صاف، پَوِتر، پاک دامَن، نَجاسَت سے بَری۔

لڑکوں کا نام۔

طاہِر کی جمع: اَطہار۔

طاہِر کی تانِیث: طاہِرہ (لڑکیوں کا نام)

۔

طاہِرہ= حضرتِ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ  عنہا کا لَقَب

۔

ــ اَطہَر (عربی-اَفضل التَّفضِیل)= بہت پاک۔

۔

ــ اَفْضَلُ التَّفْضِیل کسے کہتے ہیں؟

عربی قواعد میں ۔۔۔ صِفَت کا وہ صِیغہ، جو کسی ایک کو سب پر ترجیح  کے معنی دے۔

اِسمُ التفضیل وہ مُشتَق ہے جو دو یا دو سے زیادہ چیزوں میں ایک کی افضلیت بتائے۔ جیسے: حَسن/اَحسَن۔ کبیر/اَکبر۔

(یا أکرَم َالأکرَمِین- اے! سب کرم کرنے والوں سے زِیادہ کرم کرنے والے!، اَے! بہت کرم کرنے والے!)

 رَحیم/اَرحَم

(يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ-اے!سب رَحم کرنے والوں سے زِیادہ رَحم کرنے والے!، اے! بہت رَحم کرنے والے!)

طاہِر/اَطہَر۔ظاہِر/اَظہَر۔

ــ اَظہَر مِنَ الشَّمْس=سُورج سے بھی زیادہ واضِح اور رَوشن، پوری طرح واضِح، Brighter than the sun

ـــــــــــــــــــــ

ــ طَہارت(ع۔ عربی اِملا: طَھَارَة)= پاکی، صفائی۔

۔

ــ طَہارت خانہ= نہانے اور وُضُو کرنے کی جگہ، بَیت الخَلا، جاے ضَرور۔

۔

ــ طُہر (عربی)=حَیض سے پاکی یا وہ مُدّت جس میں حَیض نہ ہو یا دو حَیض کے درمیان کے وقفے کو ۔۔۔ طُہْر/tuhr ۔۔۔کہتے ہیں۔ (طہر میں “ط” پیش سے اور ‘ہ’ جَزم سے)، حَیض سے پاک ہونا۔

۔

ــ اَیّامِ حَیض   کے علاوہ ایک اِصطِلاح ہے۔۔۔ “اَیّامِ یاس”

۔

ــ “اَیّامِ یاس”۔۔۔یعنی ۔۔۔وہ ‘عُمر’ جس میں ماہواری کُلّی طور پر/مُکَمَّل طور پر بند ہوجاتی ہے۔ انگریزی میں Menopause۔

بَرّ ِ صغیر میں اَیّام ِ یاس کو پہنچنے کی اَوسط/Average عمر ۔۔۔۔۔

آگے پڑھیے! تبصِرے میں دیے گئے لِنک پر۔۔۔

Loading