Daily Roshni News

لفظ ‘گرم’ کے 17 معانی

لفظ ‘گرم’ کے 17 معانی

اَز: نادر خان سرگروہ ۔ نَوی مُمبئی۔ہندوستان

مَیں ہوں نادر خان سَرگِروہ اور آج کی سَرگرمی یہ کہ لفظ “گرم” کے

سُلجھیں گے دھاگے۔ تَکیہ مِرے پیچھے ہے آصَفیہ مِرے آگے۔ تکیہ تو فرہنگ آصفیہ پر بھی ہے۔آئیے! اَلاؤ جَلا کر گرمیِ اَلفاظ سے ہاتھ تاپتے ہیں۔

ـــ گرم (فارسی کا لفظ ہےــ صِفَت)

یہاں ـــ کُل 17 معانی پیش کیے گئے ہیں۔

۔

 معنی -1

مُقابِل سَرد۔۔یعنی سَرد کا نَقِیض۔سَرد کا مُتَضاد۔

تَتّا(ہندی)، حار/مُحَرَّق/حَرِیق (عَرَبی)، تَپاں/سوزاں/آتَشی/آتِشی (فارسی)، جَلتا ہُوا۔

شمع نازاں نہ ہو، اِک رات بَہا آنسُو گَرم

برسوں یاں آنکھ سے ٹپکا ہے مِرے لوہُو گرم

(ذوقؔ)

یاں= یہاں کا مُخَفَّف۔

لوہُو (سنسکرِت)= لہُو

لہو (خون، دَم، Blood) اور لوہا(آہَن، حَدید، Iron) کا مادّہ ایک ہی ہے۔ (دیکھیے! ویڈیو۔۔۔”لوہا منوانا”)

یہ محاورہ کیسے بَنا؟ یہ جاننے کی خاطِر ۔۔۔ اِن دو مُحاوَروں سے مدد لیتے ہیں۔

ــ لوہا بَجانا= تَلواروں سے لڑنا۔

ــ  لوہا بَرَسنا= تلوار چلنا، کُشت و خون ہونا، باہَم جنگ ہونا۔

ہر کوئی واقِف ہے کہ تلوار لوہے سے تیار کی جاتی ہے۔

ــ لوہا ماننا= کسی کی تلوار کے وار سے ڈرنا، جنگی طاقت سے ڈرنا، کسی کی بَہادُری کا قائل ہونا، دَبنا،  اپنی ہار تسلیم کرنا، رُعب میں آنا، کسی کی صَلاحِیَّت /صَلاحِیَت و اَہمِیَت  کا اِعتِراف کرنا۔

ــ  لوہا مَنوانا= اپنی اہمیت تسلیم کروانا۔

۔

جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا

لہو گرم رکھنے کا ہے اِک بہانہ

علامہ اقبال

۔

معنی -2

شِتاب (فارسی)، جَلد(عربی)،  تعجیل سے(تعجیل ـ عربی)/فَوراََ/فی الفَور(عربی)، عِجلَت/عُجلَت کے ساتھ (عجلت ـ عربی)، تُرَت/تُرَنت(ہندی)

مثال:

“وہ گرم گرم آ کے یہاں سے چلے گئے”

۔

ہے خبر گرم اُن کے آنے کی

آج ہی گھر میں بوریا نہ ہُوا

غالبؔ

۔

معنی -3

سَریع الحَرکت (عربی) تیز رفتار (فارسی)

اِک دَم نہیں ہے اُس بُتِ خُورشید رُو کو چَین

پِھرنے میں جیسے کوکَبِ سَیّار گَرم ہے

(جَرَّاح ؔ)

۔

ــ معنی -4

بہت (ہندی) زِیادہ/مُفرَط (عَرَبی)، اَزحَد (حَد-عَربی)

جیسے: گرم اِختِلاطی۔۔۔یعنی ـــ گہری دوستی، بہت بے تَکَلُّفی، مِلنے میں گرم جوشی۔

۔

ــ معنی -5

مُختَلِط(عربی) اِختِلاط رکھنے والا (اختلاط-عربی)، اَزحَد گَڈمَڈ (گَڈمَڈ-ہندی)، نِہایَت ہِلا مِلا (نِہایَت-عربی، ہِلا مِلا-ہندی) -فرہنگ ِ آصفیہ میں “حِلا مِلا” لکھا گیا ہے۔

صَد شُکر ِ خُدا جَذب ِ محبت کی بدولت

کچھ آج وہ خَلط میں، بہت مجھ سے رَہا گرم

(اِنشاء ؔ)

۔

 معنی -6

مزید پڑھیے! ۔۔۔ تبصِرے میں دیے گئے لِنک پر

Loading