Daily Roshni News

تیل کی اقسام اور ان کی اہمیت

تیل کی اقسام اور ان کی اہمیت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ “تیل صرف تیل ہی ہوتا ہے”۔ لیکن حقیقت میں معدنی تیل جسکو پیٹرولیم بھی کہا جاتا ہے، اس کا معیار سب کچھ بدل دیتا ہے۔ زمین سے نکلنے والا خام تیل (کروڈ آئل) سب ایک جیسا نہیں ہے – یہ اس بنیاد پر مختلف ہوتا ہے کہ یہ زیر زمین کیسے بنتا ہے اور اس میں کیا ہوتا ہے

پٹرولیم یا خام تیل کی تشکیل ، جو قدرتی ایندھن ہے ، اس جگہ کی خصوصیات کے مطابق مختلف ہے جہاں سے اسے نکالا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ، امریکہ میں نکالا جانے والا تیل عام طور پر ہائیڈرو کاربن کلاس میں ہوتا ہے۔ دوسری طرف ، روس میں نکالا جانے والا تیل نیپتھین کلاس کے مرکبات ہیں۔ دوسری طرف ، رومانیہ کے تیل عام طور پر ان دونوں کا مرکب ہوتے ہیں۔ مختصرا. ، مختلف کلاسوں میں تیل کی مخصوص کشش ثقل ، فلیش پوائنٹ اور اوسط حرارتی طاقت ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ ان کے عمومی ڈھانچے پر غور کریں تو ، 84 فیصد تیل کاربن ، 12 فیصد ہائیڈروجن اور 1 فیصد آکسیجن ہے۔ بہت کم سلفر ہوتا ہے۔ امریکہ میں پٹرولیم نکالنے والے گندھک کا مواد زیادہ ہے۔۔ زمین سے نکالے گئے خام تیل کی اقسام کی درجہ بندی کرنے کے چند اہم طریقے ہیں:

API گریویٹی = تیل کا معیار

جتنی زیادہ API ہوگی تیل اتنا ہی ہلکا ہوگا اور اتنا ہی زیادہ قیمتی ہوگا۔

یہ کیوں اہم ہے؟

ہلکا خام تیل (Lighter crude):

سستی ریفائننگ (صاف کرنے کا عمل)۔

زیادہ پیٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول کا حصول۔

ریفائننگ میں زیادہ منافع۔

بھاری خام تیل (Heavy crude):

پیچیدہ ریفائننگ کا عمل۔

زیادہ لاگت۔

کم منافع۔

“یہی وجہ ہے کہ تیل کی جیو پولیٹکس (ارضیاتی سیاست) صرف سپلائی کے بارے میں نہیں ہے… یہ خام تیل کے معیار کے بارے میں ہے۔

1۔ تیل کی کثافت (وزن )کے لحاظ سے

یہ سب سے عام درجہ بندی ہے، جس کی بنیاد پر تیل کتنا “ہلکا” یا “بھاری” ہے۔

Light crude oil ہلکا خام تیل

ہلکا خام تیل، جو آسانی سے بہہ سکتا ہے، اس سے قیمتی مصنوعات جیسے پیٹرول یا ہائی آکٹین با آسانی نکالا جاسکتا ہے۔یہ باآسانی اور سستے طریقہ کار سے ریفائن ہوجاتا ہے۔

Medium crude oil درمیانی خام تیل

یہ وہ خام تیل ہے جو ہلکے اور بھاری تیل کے درمیانی خصوصیات رکھتا ہے۔

Heavy crude oil بھاری خام تیل

یہ بہت گاڑھا اور چپچپا ہوتا ہے۔ یہ زمین سے مشکل سے نکالا جاتا ہے اور ریفائن کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑھے تیل کے باقیات پیدا کرتا ہے جیسے اسفالٹ (ڈامر) وغیرہ

Extra-heavy crude / bitumen ایکسٹرا بھاری خام تیل، بیٹومن

یہ تقریبا ٹھوس ہوا ہے (جیسے تیل والی مٹی)، اسکو ریفائن کرنے کے کچھ اسپیشل طریقے اختیار کرنا پڑتا ہے جیسے حرارتی تحلیل اور ڈالیشن وغیرہ

کچے یا خام تیل میں موجود گندھک یا سلفر کی مقدار کے حساب سے۔

خام تیل کی یہ درجہ بندی تطہیر کی دشواری اور ماحولیاتی اثرات کو متاثر کرتی ہے۔

Sweet crude oil میٹھا خام تیل

میٹھا تیل ہونے سے مراد زائقہ میں میٹھا ہونا نہیں بلکہ اسمیں موجود سلفر کی مقدار کا انتہائی کم ہونا ہے، یہ صرف ایک نام ہے، زائقہ سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ اسمیں سلفر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے (0۔5 فیصد سے بھی کم)۔ اسکو ریفائن کرنا کافی آسان اور صاف ستھرا کام ہوتا ہے۔ اس سے فائدہ مند چیزیں اور مصنوعات بہت نکلتی ہیں

Sour crude oil کھٹا خام تیل

اس تیل (یعنی کھٹے) ہونے کا تعلق بھی زائقہ سے نہیں اسکی مخصوص خصوصیات کے تحت ہے۔ اس خام تیل میں گندھک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ اسکو ریفائن کے لیے کافی پراسس کرنا پڑتا ہے، اگر بغیر پراسس کییے اسکو استعمال کیا جائے تو اس سے فضائی آلودگی زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

BY GEOGRAPHIC ORIGIN مخصوص جغرافیائی ماخذ کے لحاظ سے

مختلف ارضیاتی حالات کی وجہ سے خام تیل اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ یہ کہاں پایا جاتا ہے۔

Brent Crude برینٹ خام تیل

برینٹ خام تیل دراصل شمالی سمندر نارتھ سی سے نکالا جاتا ہے ۔ برینٹ کروڈ کی اصطلاح شمالی سمندر میں تیل کے کنویں برینٹ کمپلیکس کی بھی نشاندہی کرتی ہے، شمالی سمندر برطانیہ، ڈنمارک، ناروے، جرمنی، نیدرلینڈ، بیلجیم اور فرانس کے درمیان واقع ہے۔ یورپی براعظمی شیلف پر ایک سمندر، یہ جنوب میں انگلش چینل اور شمال میں ناروے کے سمندر کے ذریعے بحر اوقیانوس سے جڑتا ہے۔یہ ہلکا اور میٹھے تیل کی کیٹیگری میں آتا ہے۔

ٹیکساس امریکی WTI: 40° API ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ مین پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہلکا اور صاف کرنے میں آسان ہوتا ہے۔ اس سے بہت سارے قیمتی مصنوعات حاصل ہوتے ہیں۔

Dubai Crude دبئی یا ایرانی لائٹ خام تیل

درمیانی سے لیکر بھاری خام تیل جس میں گندھک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔

  • ایران لائٹ: 34° API

  • روس یورالز (Urals): 31° API

  • وینزویلا: 8–12° API گاڑھا، تقریباً لکڑی کے کوئلے کے تارکول (تار) جیسا۔

کیمیائی بناؤٹ کے اعتبار سے

اسطرح کے خام تیل میں موجود ہائیڈروکاربن کی اقسام کے حساب سے کیٹیگری مرتب کی جاتی ہے۔

  • پیرافین خام ، جو کہ الکینز alkanesپر مشتمل ہوتا ہے۔ مطلب ایسے ھائیڈروکاربنز جن میں کارب کاربن کا سنگل کوویلنٹ بانڈ پایا جائے۔ یہ خام تیل پیٹرول اور ھائی آوکٹین جیسے ایندھن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیپتھین خام، جوکہ سائیکلو الکین جیسے مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے،اسکو زیادہ تر اسکولبریکنٹس اور اسفالٹ جیسی چیزوں کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

خوشبودار خام تیل Aromatic crude

اسطرح کے خام تیل میں خوشبودار ھائیڈرو کاربن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اور اسطرح کے تیل سے پیٹرو کیمکل مرکبات تیار کیے جاتے ہیں

روایتی اور غیر روایتی تیل

  • غیر روایتی خام تیل، جوکہ قدرتی اور بنیادی پمپنگ کے طریقوں سے بہتا ہے

  • غیر روایتی خام تیل، جس میں ایڈوانسڈ طریقوں سے پائپوں میں تیل کا بہنا ہوتا ہے، جیسے ھائیڈرو فریکچرنگ (فریکنگ) یا پھر اسٹیم انجیکشن طریقہ۔ اسکی مثال شیل تیل اور تیل کی ریت (یا بٹومینس ریت/تار ریت) جوکہ مٹی، پانی، اور انتہائی چپچپا، بھاری خام تیل کا قدرتی مرکب ہوتاہے جسے بٹومین کہا جاتا ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر بہنے کے لیے بہت گاڑھا اور ریت کے زروں کو ایک ساتھ باندھنے والے “ٹار” جیسا کام کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر نقل و حمل کے ایندھن جیسے پٹرول اور ڈیزل کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے استعمال جاتا ہے، یا واٹر پروفنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

خلاصہ

خام تیل کو ہم تین بڑی کیٹیگریز میں تقسیم کرسکتے ہیں۔

  • بااعتبار کثافت (ہلکی سے بھاری)

  • گندھک کی مقدار (میٹھی سے کھٹی)

  • ساخت و بناؤٹ

خام تیل کے یہ کیٹیگری کا یہ فرق اس لیے اہمیت رکھتے ہیں کہ یہ تیل کیسے نکالا جاتا ہے، نقل و حمل کیا جاتا ہے، بہتر کیا جاتا ہے اور قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

تحریر و تحقیق

#حمیر_یوسف

Loading