Daily Roshni News

پرچم کشائی کی سالانہ پروقار تقریب ،پاکستان ہاؤس دی ہیگ پرسبزہلالی پرچم لہرائیں گے۔

پرچم کشائی کی سالانہ پروقار تقریب

14اگست 2023صبح 10بجے ہو گی،سفیر پاکستان نیدرلینڈ سلجوک تارڑ

پاکستان ہاؤس دی ہیگ پرسبزہلالی پرچم لہرائیں گے۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) وطن عزیز پاکستان 14اگست1947میں دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا اس ناقابل فراموش دن کو ہم سب یوم  ِ آزادی پاکستان کے نام سے جانتے ہیں جبکہ آزادی کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں۔

ہر سال ان قربانیوں کے صلے میں حاصل کی گئی آزادی کا دن منانے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر  میں پاکستانی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان نیدرلینڈ کے زیر اہتمام 14اگست 2023 بروز پیر صبح 10بجے پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں سفیر  پاکستان سلجوک تارڑ سبزہلالی پرچم لہرایں گے۔ متذکرہ تقریب میں ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور بچوں کو شرکت کے لئے دعوت ِخاص دی جاتی ہے۔ شرکت کے خواہش مند حضرات نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر اپنے ناموں کا اندراج ضرور کروائیں۔

Email: pakistannl@mofo.gov.pk

تقریب میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات سے انتظامی ٹیم کی جانب سے التماس کی جاتی  ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

Loading