Daily Roshni News

رنگ ،برج اور آپکی شخصیت۔۔۔تحریر۔۔۔زویا علی۔۔۔قسط نمبر2

رنگ ،برج اور آپکی شخصیت ۔۔!!

تحریر۔۔۔زویا علی

(قسط نمبر2)

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ فروری 2020

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔رنگ ،برج اور آپکی شخصیت۔۔۔تحریر۔۔۔زویا علی۔۔۔قسط نمبر2)رنگ شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں، ہر رنگ کچھ کہتا ہے، ہر رنگ کی اپنی ایک الگ پہچان ہے ہر رنگ اپنا اثر چھوڑتا ہے۔

رنگوں کا ہماری صحت، ماحول، انسانی مزاج، شخصیت اور نفسیات پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ ہم روز مرہ کے واقعات میں، اپنے اطراف میں، اسکول، کان ، دفتر اور کاروبار میں، حتی کہ ہر شعبہ زندگی میں مختلف مزاج کے لوگ دیکھتے ہیں۔ کچھ مل والے، صبر والے، کچھ کا مزاج جارحانہ، غصہ سے لبریز، کچھ معاف کرنے والے، برائی کابدلہ بھلائی سے دینے والے، کچھ چاق و چوبند ، چھ سست و کابل، بعض افراد خوش مزاج، بعض کے چہرے پر ہمہ وقت پریشانی کے تاثرات دکھائی دیتے ہیں۔ غرضیکہ جتنے افراد دنیا میں موجود ہیں سب کے سب منفرد کردار و مزاج کے حامل ہیں۔ لوگوں کا یہ کردار اور مزاج ہی ان کی شخصیت، ماحول، تعلیم، کیر ئیر، صحت اور ان کی روز مرہ زندگی کے دیگر معمولات پر اثر انداز ہوتا ہے۔

بعض ماہرین بتاتے ہیں کہ انسان کا یہ کردار و مزاج آن رنگوں سے تشکیل پاتا ہے، جو انسان کے باطن میں موجود روشنیوں کے جسم Auraکا حصہ ہوتے ہیں، اور ان رگوں سے بھی جو ارد گرد کے ماحول سے اور اطراف کے لوگوں کی شخصیت اور مزاج سے شامل ہوتے ہیں۔

کسی انسان کے لیے کون سے رنگ اچھے ہیں اور کون سے غیر مناسب…. کن رنگوں سے وہ خوش ہوتا ہے اور ان سے ناخوش… کن سے توانائی بڑھتی ہے اور کن رنگوں سے ذہن بو جھل ہو تا ہے۔ کن رنگوں سے کوئی شخص خود کو مسترد محسوس کر تا ہیں اور کن سے ست؟… اگر یہ بات اچھی طرح جان لی جائے تو اپنے ارد گرد کے ماحول میں ارکوں میں مناسب ردوبدل سے انسان کے مزان، کردار، تخصیت کو مزید نکھار اور ذہنی و جسمانی ست برای اثرات ہو سکتے ہیں اور روز مرہ زندگی میں کامیابی، خوشی اور ذہنی سکون حاصل ہو سکتا ہے۔ زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ مختلف رنگ، انسانی شخصیت، تعلیم، روز گار اور صحت پر کیا کیا اثرات مرتب کرتے ہیں اور آپ تاریخ پیدائش اور بروج کی مناسبت سے کون سارنگ آپ کے مزان اور نفسیات کے لیے بہتر رہے گا۔

برج حمل :

جن لوگوں کی تاریخ پیدائش 21 مارچ سے 20 اپریل تک ہے، تو ان کا برج حمل ہے۔ بر ج حمل سے تعلق رکھنے والے عزم و ارادے کے پکے، اپنے مقصد کی لگن رکھنے والے ہوتے ہیں۔ ہمت و دانائی، سرگرمی و پیرت، صاف ذہن اور واضح تخيل ان کی مثبت خصوصیات ہیں۔ اس برج کے حامل افراد پر جوش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، ان ر کی قوت فیصلہ بہت تیز ہوتی ہے۔ ان میں قیادت خے کرنے اور جرات کے ساتھ فیصلے کرنے کا جذبہ پایا غدا جاتا ہے، فولادی عزم کے مالک ، جس کام کا بیڑا نما اٹھالیں اسے مکمل کر کے دم لیتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس برج کے لوگوں من میں اپنے آپ پر بھروسہ بہت ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں رہے میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے، ان قوت ارادی بڑ بہت مضبوط ہوتی ہے۔ اس طرح کے اکثر لوگ معمولی بیماری کا توڑ کر ہی کیا امراض کو بھی زیادہ اہمیت یعنی با نہیں دیتے ۔ بعض اوقات اپنی ثبت سوچ سے لیے کا پیاریوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں آسانی سے ۔ کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ایسے افسر اور مالک طبعا مستعد ارغوا اور چاق و چوبند ہوتے ہیں کہ وہ سست و کابل ماتحتوں کو پسند نہیں کرتے۔ وہ بیکار ۱ اور خاموش رہنا بھی پسند نہیں کرتے ت بلکہ ہمہ وقت اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کا ہر دن نیا دن اور امنگوں اور ولولوں کا دن ہوتا ہے۔ وہ روز کوئی نہ کولی یمن اوگی

اچھو نا کام کر نا چاہتے ہیں۔

اس برج کے لوگوں میں غصہ بھی بہت پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ جذباتی اور جلد باز ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی بات پر اڑے

رہتے ہیں صرف معقول دلائل پر ہی اپنی رائے تبدیل کرتے ہیں، ضرورت کے وقت انتہائی صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کی صاف گوئی اور بے باکی اکثر دوسروں کو ان کا مخالف بھی بنا دیتی ہے۔ ان کی شخصیت کے منفی پہلوؤں میں خود غرضی و جلد بازی، خودبینی و غرور، دوسروں پر غلبہ رکھنے کی خواہش، بے احتیاطی، سخت مزاجی نمایاں ہیں۔

برج حمل سے تعلق رکھنے والے لوگ کاروباری منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے نہایت کامیاب رہتے ہیں ۔ اپنی اولاد کے معاملے کے بارے میں بڑے زمہ دار ہوتے ہیں۔

آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں ماو مارچ اپریل میں بینی برج حمل کے زیراثر پیدا ہونے والے افراد کے لیے کون سارنگ موافق ہو تا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرخ، گلابی، عنابی، کرمزی، ارغوانی رنگ برج حمل کی تاریخوں میں پیدا ہونے والوں کے لیے مفید مانے جاتے ہیں۔ خاص طور پر سرخ رنگ برج حمل

سے منسوب ہے۔ سرنج رنگ کی مناسبت سے یاقوت و مر جان اور دیگر سرخ پتھر اور جواہرات مل لوگوں کے لیے مفید بتائے جاتے ہیں

سرخ رنگ

 جوش، جذبہ، محبت اور طاقت کا رنگ

اگر برج حمل والوں سے کہا اجائے کہ آنکھیں بند کر کے کی سرخ چیز کا نام بتائیں تو ننانوے فی صد امکان ہے کہ وہ گلاب کے پھول کا نام لیں۔

 محبت کا رنگ:

 سرخ رنگ کو محبت کی علامت کہا جاتا ہے۔  سرخ رنگ کا تعلق محبت اور رومانیت سے ہے۔سرخ گلاب دنیا میں محبت کے اظہار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔عروسی ملبوسات میں  انتخاب میں بھی رومانوی خیالات کا اظہار مقصود ہے۔ باہمی، ساری تعلقات ہوں یا پھر رومانوی معاملات تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ تر سرخ رنگ ہی استعمال ہوتا ہے۔ سرخ رنگ جوش اور جذبے کا رنگ ہے۔ برج حمل کے حامل افراد طاقتور اور

پرجوش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، الان میں سرخ رنگ کا استعال روبانیت

اور تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا کرتا ہے۔ وہ لوگ جو ایک پاور قل لائف یار شفر کے متلاشی ہیں ان کے لیے سرخ رنگ کے حامل افراد سے زیادہ بہتر کوئی نہیں ہو سکتا

رشتوں کو نبھانا خوب آتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ برج حمل کے لوگوں میں سخت مزاجی اور غصہ بھی بہت پایا جاتا ہے، اس وجہ

سے اکثر ان سے محبت کرنے والے کنفیوز رہتے ہیں ۔ حمل افراد معاملات پر کنٹرول رکھنا جانتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی زندگی انتہائی متحرک ہوئی ہے۔ ایک خاص قسم کا جوش اور توانائی ان کے ہر کام میں نظر آتی ہے۔ لیکن دیگر معاملات کی طرح محبت میں بھی بعض اوقات ملکیت اور انتہا پسندی ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ محبت تو حکمرانی کا نہیں بلکہ دل جیتنے کا نام ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش 21 مارچ سے 20 اپریل تک ہے، تو آپ کا برج حمل ہے اور موافق رنگ سرخ ہے۔ ایسے افراد:

خانگی زندگی میں ایک رومان پرور، شدت اور لگن سے محبت کرنے والے پر جوش اور پاور فل لا تقف پار شیر ہوتے ہیں۔

… کاروباری زندگی میں نڈر، بے باک، مہم جو اور ہمہ وقت متحرک و چاق و چوبند، پر عزم اور وطن کے پکے ہوتے ہیں۔

واضح تخیل، مضبوط قوت ارادی اور قوت فیصلہ رکھے والے ایسے لوگ اعلى منتظم، حاکمانہ طبیعت، جرات مند اور قاندان صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، ان میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ بے پناہ پایا جاتا ہے۔ ہر کام کو پورا کر کے ہی دم لیتے ہیں۔

بے باکی ، صاف گوئی، جلد بازی، جذباتی پین، سخت مزای انتہا پسندی کی وجہ سے بھی مسائل میں بھی گھرے رہتے ہیں۔

طاقت کا رنگ:

 زمانہ قدیم سے سرخ رنگ : ہیں انہیں طاقت کی علامت مانا گیا ہے۔ سرخ رنگ کا شمار کرترین رنگوں میں ہوتا ہے۔ اس رنگ کے طبی اور الفيان اثرات زیادہ قوت اور شدت کے ساتھ اثر انداز ہوتے ہیں۔ کلرسائیکولو ی میں سرخ رنگ زندگی بخشنے والا رنگ مانا جاتا ہے۔ اس کے خواص آگ اور حرارت جیسے ہی ہیں۔ اسی صفت کی بنیاد پر یہ جسم میں حرارت و توانائی بڑھا کر شخصیت کو پر اعتماد کرتا ہے۔ شوگی اور زندہ ولی لاتا ہے۔ تحفظ کا احساس اجاگر کر تا ہے۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ جوش و ولولے کے ساتھ جنون بھی بخشتاہے۔

کلر سائیکلوجی کے ماہرین کے مطابق سرخ رنگ، جسمانی سرگرمی، توانائی، احساس تحفظ ، استحکام ، خود اعتمادی اور گرم جوشی میں اضافہ کرتا ہے۔ حوصلہ، توانائی، عمل اور اعتماد کو بڑھاتا ہے۔

سرخ رنگ کے دلداہ افراد نڈر، بے باک اور ہمہ وقت متحرک رہنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ مہم جو طبیعت رکھتے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے نڈر افراد کو ریڈ بلڈ ڈ Red-Blooded کہا جاتا ہے۔ شدت کا رنگ : رنگوں کی نفسیات میں سرخ رنگ محبت سے زیادہ شدت کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ تھکن یاکم زوری محسوس کریں تو سرخ رنگ استعمال کریں تو بھی یہ رنگ مناسب ہے ، لیکن جب آپ غصے میں ہوں یا جذبات میں جارحیت ہو یا آرام کرنا چاہیں تو سرخ رنگ کے استعال سے گریز کریں، کیونکہ سرخ رنگ ایک جانب تو خوشی ، محبت، رومانویت جوش، اور تحفظ کی علامت ہے تو دوسری جانب خطرہ، رسک، انتقام اور غصہ کو بھی اسی رنگ سے ظاہر کیا جاتاہے۔

سرخ رنگ اي نفرين (Epinephrine) یعنی ایڈرینل گلینڈ سے خارج ہونے والے ہارمون کے اخراج کو تحریک دیتا ہے۔ عام حالت میں یہ ہارمون جسم میں انتہائی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم کے درجہ حرارت اور الیکٹرولائیٹ کو نارمل رکھنے اور خون کی جسم میں ترسیل میں مدد گار ہوتا ہے۔ ایک بات اور بتاتے چلیں کہ شدید غصہ یا خوف کی حالت میں یا اچانک صدمے میں اس ہارمون کا اخراج بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نیش کی رفتار کی شرح، دل کی دھڑکن اور دوران خون بڑھ جانے کی وجہ سے بلڈ پریشر، شوگر میٹابولزم اور پٹھوں کے کھینچا میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

سرخ صفات کے حامل لوگ اگر منفی ہو جائیں تو بے جا ضد، تکبر اور خود پسندی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہ صفات ان کی شخصیت کا منفی تاثر بھارتی ہیں۔ سرخ رنگ کی زیادتی ہوجان، غصہ، ضد اور لڑائی بگڑے کو پروان چڑھاتی ہے۔ گرم مزاج لوگوں کی انیت اگر سرخ رنگ سے ہی جڑ جائے تو ان کے مزان کو مزید بر ہم بنانے میں یہ رنگ اہم کردار ادا کر دے گا۔ اس لئے سرخ رنگ کو حسب ضرورت مختلف استان باشید ز میں استعمال کروایا جاتا ہے۔

خوش بختی کا رنگ: سرخ رنگ کو خوش المتی اور خوش حالی کا رنگ بھی مانا جاتا ہے۔ جواہرات میں لال پتھر خاص طور سے لال یا قوت روبی کو طاقت اور خوش بختی کے حصول کے لئے پہنا جاتا ہے۔

اٹریکشن کا رنگ: اس رنگ کا ایک مقصد دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی خوبی کی وجہ سے اس رنگ کی عامل مخصوص شے ، دیگر رنگوں کی بہ نسبت فوری اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ آپ کی نظر سے ایسے بہت سے برانڈ گزرے ہوں گے جن کا سرخ رنگ آپ کو اپنی جانب کھینچنا ہو گا۔

سرخ رنگ قوس قزح کا سب سے نمایاں رنگ ہے اور اندھیرے کے آغاز میں ہی نظر آنا بند ہو جاتا ہے۔ لاوین یاداخلی لابی میں اگر کسی دیوار کا رنگ سرخ ہے تو یہی وہ جگہ ہے جو ہر آنے والے کی پوری توجہ کھیچنےگی۔

رنگوں کو نفسیات کے حوالے سے سرخ رنگ کی ، مزید کئی خصوصیات۔

یہ رنگ قائدانہ خصوصیات کا حامل ہے۔

کمزور قوت ارادی والے افراد کے لیئے یہ رنگ حیات نو کا کام کرتا ہے، انھیں اعتماد بخشاہے۔

افسران کے لئے خود اعتمادی قوت فیصلہ اور عزم پر قائم رہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ رنگ بھوک میں اضافہ کرتا ہے اسی لئے مختلف ریسٹورانٹ میں سرخ رنگ نارنجی رنگ کے ساتھ استعمال کیاجاتا ہے۔ اکثر ڈاکینگ ہال میں سرخ رنگ پر مبنی سجاوٹ کو ترجیح  دی جاتی ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سرخ رنگ کی درودیوار اور ماحول سے بھی پرہیز ضروری ہے۔

آفس میں یہ رنگ موٹیویشن اور انرجی پروائیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ مارچ 2020

Loading