جاوید عظیمی کو آسٹریا میں خوش آمدید
جاوید عظیمی کی آسٹریا آمد پر مختلف تنظیمات
کے رہنماؤں اور عہدیداران کی جانب سے
خوش آمدید اور استقبالیہ پوسٹرز۔۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ اور سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہا ل ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی اس وقت آسٹریا کی جانی پہچانی شخصیت اور مراقبہ ہال آسٹریا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر نجی دورہ پر ہیں۔ آپ کی آمد پر آسٹر یا بھر کی نامور تنظیمات کے رہنماؤں اور عہدیداران نے بذریعہ پوسٹر ز ان کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہا ہے۔ یاد رہے جاوید عظیمی آسٹریا بھر کی معروف سماجی،مذہبی،ثقافتی روحانی اور علمی شخصیات سے ملاقاتیں اور جاوید عظیمی اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں میزبان اول محمد آفتاب سیفی عظیمی نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔