Daily Roshni News

آسٹریا، طارق حسین نے جاوید عظیمی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا شاندار اہتمام کیا۔۔۔۔

آسٹریا، ویانا کی معروف علمی اور ادبی شخصیت طارق حسین نے

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ جاوید عظیمی کے اعزاز میں پر تکلف

عشائیے کا شاندار اہتمام کیا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی ،ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران اور معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کے آسٹریا وزٹ2023کے دوران ویانا کی جانی پہچانی ، ادبی  مذہبی شخصیت طارق حسین نے  مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ  پر پرتکلف عشائیے کا شاندار اہتمام کیا جس میں مراقبہ ہال آسٹریا کے کوآرڈنیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔ رہائش  گاہ پہنچنے پر میزبان نے مہمانوں  کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔عشائیے سے قبل اور بعد دونوں جانب سے متفرق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران سب نے مل کر باجماعت مغرب کی نماز بھی ادا  کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد دوبارہ گفتگو کا آغاز ہو گیا دنیاوی اور اخروی زندگیوں بلکہ زندگی کے ہر شعبے اور ہر عمل میں توازن قائم کرنے سے انسان  کی زندگی سنور جاتی ہے پر مختلف مثالوں کے ساتھ ہر پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔گفتگو اتنی دلچسپ اور دلپزیر تھی کہ وقت گزرنے کا احسا س ہی نہیں ہوا۔عشائیے کے اختتام پر چند یاد گار تصاویراتاری گئیں ، بعدازاں جاوید عظیمی نے میزبان کا مدعو کرنے اور عزت افزائی کرنے پر صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے میزبان  نے جواباً جاوید عظیمی ان کی اہلیہ محمد آفتاب سیفی عظیمی اور ان کی اہلیہ کا وقت دینے پر تہہ دل سے شکریہ اور دعائیہ کلمات اداکئے۔

Loading