Daily Roshni News

جولائی میں پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

 یاد رہے چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

Loading