Daily Roshni News

ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے: تھامس ویسٹ

افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

تھامس ویسٹ نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔

Loading