Daily Roshni News

سعودی عرب کی دعوت پر جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے حوثی وفد ریاض کیلئے روانہ

سعودی عرب کی دعوت پر جنگ بندی مذاکرات کیلئے یمنی حوثیوں کا وفد صنعا سے ریاض کیلئے روانہ ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نےعمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد، عارضی جنگ بندی کو حتمی انجام تک پہنچانے اور سعودی یمن تنازعہ کا تمام یمنیوں کیلئے قابل قبول مستقل حل تلاش کرنے کیلئے حوثی وفد کو مذاکرات کیلئے دعوت دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے یمن کے حوثی اور عمانی وفود روانہ ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 2014 کی یمنی خانہ جنگی کے  بعد حوثی حکام پہلی مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل عمان میں دونوں فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سعودی سفارت کاروں کے وفد نے صنعا کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودیہ اور یمن تنازع میں ہزاروں یمنی شہری ہلاک ہو گئے تھے اور 80 فیصد سے زائد یمنی آبادی کو انسانی ہمدری کے تحت ملنے والی امداد پر گزارہ کرنا پڑ گیا تھا۔

Loading