Daily Roshni News

امریکا کے کروڑوں ڈالرز مالیت کے ایف 35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا

امریکا کے لاپتا ہونے والے کروڑوں ڈالرز مالیت کے ایف 35 لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکی فوجی حکام کا بتانا ہےکہ اتوار کے روز ایف 35 لڑاکا طیارے نے  جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن سے اڑان بھری تھی جس میں ایک پائلٹ بھی سوار تھا جو دوران پرواز طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

حکام کے مطابق طیارے کی مالیت 100 ملین ڈالر ہے جس کا ملبہ ولیمزبرگ کاؤنٹی میں ملا ہے۔

حکام کے مطابق طیارے کو آٹو پائلٹ موڈ میں چھوڑا گیا تھا اور آٹوپائلٹ موڈ میں ہونے سے طیارے کے فضا میں ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے تھے جس کیلئے امریکی حکام نے شہریوں سے طیارہ تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔

Loading