Daily Roshni News

لندن پولیس کا نواز شریف کی رہائشگاہ سے متعلق اہم فیصلہ

لندن پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی ڈسپرسل آرڈر کے تحت لگائی گئی ہے جس کا اطلاق کل (جمعرات) کی شب 11 بجے تک ہوگا۔

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر امن وامان قائم رکھنے کے لیے آج صبح سے ہی پولیس کی وین موجود ہے۔

دوسری جانب لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے علاقے لاؤنڈیز اسکوائر میں بھی ڈسپرسل آرڈر نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے خلاف ایون فیلڈ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

یہ مظاہرہ بارش کے باوجود کئی گھنٹے تک جاری رہا تھا اور مظاہرین نے عمران خان کی حمایت جب کہ پی ڈی ایم حکومت اور نواز شریف کے خلاف سخت نعرے بازی کی تھی۔

Loading

Leave a Comment