Daily Roshni News

مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر کا انتقال، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر  انتقال کرگیا جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

مسقط سے آسلام اباد کی عمان ائیر کی پرواز میں مسافر کے انتقال پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

ایوی اشن ذرائع کے مطابق عمان ائیر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا۔

بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے کے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ 

ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، پرواز کو ہنگامی طور پر صبح پانچ بج کر 36 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا۔

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔ 

بعد ازاں ازاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ائیرپورٹ پر ائیر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

Loading