Daily Roshni News

دنیا بھر میں 200زائد روحانی سلاسل دین ِ اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئےاپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔جاوید عظیمی

دنیا بھر میں 200سے زائد روحانی سلاسل

دین ِ اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے

اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی ، مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام پندرہ اکتوبر2023کی  سالانہ میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے کہا ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 200سے زائد روحانی سلاسل اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی رحمت ﷺ  کی  تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر ہم ان  میں سے کئی سلاسل کے ناموں سے بھی آگاہی نہیں رکھتے ۔ہمارے سامنے چند نام ہیں

جن میں سلسلہ قادریہ ، سلسلہ چشتیہ،سلسلہ سہروردیہ ، سلسلہ نقشنبدیہ، سلسلہ  جنیدیہ ، سلسلہ شازلیہ، سلسلہ فردوسیہ، سلسلہ طیفوریہ  بلاشبہ متذکرہ روحانی سلاسل نے بہت کام کیا ہے اور کر رہے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر سلاسل اس سلسلے میں کام نہیں کر رہے۔جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آج سالانہ میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب سلسلہ عظیمیہ کی زیرسرپرستی اور مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیرِ اہتمام انعقاد پزیر ہے،مذکورہ سلسلے کی تاریخ یہ ہے کہ سیدنا محمد عظیم  برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے خاتم الانبیاء  سید المرسلین محمد مصطفےٰﷺ کی خصوصی اجازت (اویسی طریقت) سے 1960میں بنیاد  رکھی اور نبی رحمتﷺ کی سنت مطاہرہ مراقبہ  کو سلسلے  کی تعلیمات کا محور بنایا۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے مزید کہاسلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام حضور قلندر بابا اولیاءؒ ستائیس جنوری1979میں وصال فرماگئے۔

آپؒ کے وصال کے بعد  عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ کئی تالیفات کے مولف، رنگ و روشنی سے علاج کے موجد مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین  عظیمی صاحب اپنے مرشد قلندر بابااولیاءؒکے مشن عظیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہالز کی سرپرستی فرما رہے ہیں ۔ باقاعدگی سے ماہانہ روحانی کلاس اور قرآن فہمی کے سلسلے میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ علم کے متلاشی خواتین  و حضرات اس سے خوب استعفادہ کررہے ہیں۔

جاوید  عظیمی نے ایک موقعہ پر اپنے خطاب  کے دوران کہا اس وقت سلسلہ  عظیمیہ کے نیٹ ورک روحانی اسکولز مراقبہ ہالز کی تعداد پاکستان سمیت دنیا بھر می دوسو سے زائد ہے ان تمام مراکز میں قرآن فہمی اور تعلیمات رسولﷺ کو عام کرنے کے لئے خدمات سر انجام دی جارہی ہیں ۔جاوید عظیمی نے شرکائے تقریب سے اپنے مرشد حضرت خواجہ  شمس الدین عظیمی صاحب صحت والی زندگی کے لئے التماس دعا کی اور قلندر بابا اولیاء کے درجات میں بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔آخر میں شرکائے تقریب کی میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ ہمیں رسول محتشم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق جمیل  عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین۔

Loading