Daily Roshni News

فلسطین کے مظلوم شہریوں سے ہمدردی کے لئے دی ہیگ میں مسلمانوں کا شدید  احتجاج۔۔۔

فلسطین کے مظلوم شہریوں سے ہمدردی اور

اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے

دی ہیگ میں مسلمانوں کا شدید  احتجاج۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فاسفورس بم گرائے جارہے ہیں، جس سے ہزاروں خواتین و حضرات اور بچے شہید ہو گئے ہیں۔ جب سے یہ سلسلہ جاری ہے،دنیا بھر کے حساس اور درد ل رکھنے والے انسانوں اور بلخصوص مسلمانوں نے اسرائیل کی مذمت احتجاجی مظاہرے بھی جاری رکھے ہیں ۔ آج بروز ہفتہ 21اکتوبر 2023کو صبح گیارہ بجے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں رہائش پذیر ترکی،مراکش ،پاکستان ،تیونس اور دیگر مسلمان ممالک سے وابستہ خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اسرائیل سے نفرت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے بااثر رہنما ؤں سے جنگ بندی کرانے پر زور دیا۔ اس بھرپور احتجاجی مظاہرے کے مظاہرین نے اسرائیل کی فلسطینوں  پر اندھا دھند بمباری ، ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور نعرے  بازی کی ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف ممالک سے  تعلق رکھنے والے مقررین نے اپنے خطابات میں اسرائیل کی نہتے  فلسطینوں کی نسل کشی پر سخت الفاط   میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔یادرہے اس احتجاجی مظاہرے کا آغاز ٹرانسفال پارک دی ہیگ سے ہوا اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے منظم طریقے سے منزل زاؤدر پارک پہنچے اور یہاں پہنچ کر احتجاجی مظاہر ہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔بعد ازاں  مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔

Loading