اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا ہے کہ قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔
سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کر سکتی ہے، صورتحال کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
اردن کی ملکہ رانیہ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے شریک جرم ہیں۔
ملکہ رانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کو ختم بھی کر دیا گیا تو قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی فورسز کی بمباری میں اب تک 8 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں میں 2300 سے زائد بچے اور 1100 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔