Daily Roshni News

ویڈیو: حماس کے اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے سے عمارت تباہ، کئی زخمی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس  نے اسرائیلی شہر  ایلات میں فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ کی جانب سے راکٹ کے ذریعے  غزہ سے 220 کلو میٹر دور واقع ایلات میں اسرائیل کی فوجی چھاؤنی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، غزہ سے فائر راکٹ اسرائیل کے علاقے قلقیلیہ کی بستی میں گرا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب  حسام کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہر  تل ابیب پر بھی راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں  کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر لبنان سے تعلق رکھنے والی حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں موجود اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کو  زمین سےفضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

اسرائیل طیاروں نے بھی لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا جس دوران ایک دکان کو آگ لگ گئی، مزید برآں اسرائیلی طیاروں نے شام پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  8 شامی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

Loading