Daily Roshni News

فلسطین بلا رہا ہے۔۔۔تحریر۔۔۔عیشاءصائمہ

فلسطین بلا رہا ہے

تحریر۔۔۔عیشاءصائمہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔فلسطین بلا رہا ہے۔۔۔تحریر۔۔۔عیشاء صائمہ)وہ بلکتے بچے، وہ راکٹوں کی گن گرج،

وہ چیخ و پکار، وہ خون سے لت پت نعشیں، کیسے ہم  اس سے قطع نظر

کر کے اپنی زندگیوں میں مگن ہو سکتے ہیں یہ حسیب تھا جو ٹی – وی دیکھتے ہوئے زارو قطار رو رہا تھا – پاس بیٹھے حاشر نے اسے چپ کرانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی –

حسیب نے روتے بلکتے بچوں کی ویڈیو دیکھتے ہوئے کہا – “ہم مسلمان کیوں خاموش بیٹھے ہیں ہم سب ان کی مدد کو کیوں نہیں جاتے -“

حاشر نے اسے گلے لگایا وہ بھی بہت افسردہ تھا لیکن وہ حسیب کو سمجھا نہیں پا رہا تھا –

“ہم اسرائیل کی چیزوں کا بائیکاٹ تو کر رہے ہیں -” حاشر نے اسے سمجھایا –

لیکن حسیب کو کسی پل قرار نہیں تھا –

وہ مسلسل ایک ہی نکتے پہ سوچ رہا تھا” جب ہمارے پیارے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے(مفہوم) “مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے -“

“پھر ہم کس بات کا انتظار کر رہے ہیں

وہ پاک اور مقدس زمین وہاں خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں ہم سب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں – مسلمان متحد کیوں نہیں ہوتے تاکہ دشمن کو سبق سکھا سکیں – کیا ہم اتنے بے حس ہیں کہ ہمیں فرق ہی نہیں پڑتا ہمارے بھائی مر رہے ہوں تب بھی نہیں – “

حاشر خاموشی سے اسے سن رہا تھا –

” اب تو ہم پہ جہاد فرض ہے جب مرنا ہی ہے تو شہادت کی موت بہترین ہے ہم سب کو چاہیے کہ ہم اسرائیل کے مظالم کے خلاف نہ صرف احتجاج کریں بلکہ تمام اسلامی ممالک   جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں  اور  دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں تاکہ اسے کیفر کردار تک پہنچا سکیں – کاش  میں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے جا سکوں – اور انہیں بتا سکوں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں -زندگی اللّٰہ کی امانت ہے اسے اللّٰہ کی راہ میں لڑتے ہوئے پیش کر دیں تو اس سے اچھی بات کیا ہو گی جہاں بچے سسک رہے ہیں بھوک پیاس سے مر رہے ہیں کوئی تنظیم اور ادارہ ایسا نہیں جو ان تک کھانا، ادویات اور پانی پہنچا سکے -“

حاشر نے اسے بتایا “پاکستان میں کچھ تنظیموں نے یہ کام شروع کیا ہے لیکن اسرائیل کھانا، پانی اور ادویات بھی آگے جانے نہیں دے رہا – “

حسیب نے غصے سے کہا” پھر تو اسرائیل کے اس ڈرامے کو ختم کرنا چاہئیے اور ان کے اس انتہا درجے کے ظلم کو ختم کرنے کے لئے  ہم سب کو متحد ہو کر لڑنا چاییے تاکہ اس کو روکا جا سکے اور  اسے عبرت کا نشان بنا کر

دنیا کے سامنے لایا جائے – کیونکہ فلسطین ہمیں بلا رہا ہے کہ خون کی جو ہولی میری زمیں پر کھیلی جا رہی ہے اسے ختم کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہو کر لڑنا ہے تاکہ دشمن کا وجود مٹ سکے اور مظلوم شہریوں کو ان کے ظلم سے بچایا جا سکے –

Loading